کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 90
ہم نے اپنی اس کتاب میں حدیث اور اہل حدیث کی (یعنی جو لوگ کہ حدیث کے حفظ کرنے اور اس کے بیان کرنے کیساتھ مخصوص ہیں) بیان کر دی ہے۔ سننے اور یاد رکھنے والوں کویہ کتاب کافی ہے اور اس مضمون کی دوسری کتابوں سے بے نیاز کرنے والی ہے۔ اس کے بعد ہم ان شاء اللہ تعالیٰ ایک مستقل کتاب اس مضمون پر لکھنے والے ہیں کہ حدیث کے روایت کرنے والوں اور اسے حفظ کرنے والوں کے اخلاق و آداب کیاہونے چاہیئں ؟ان پر کیاواجب ہے؟کیامستحب ہے کیامکروہ ہے؟ اسلئے کہ کسی اہل حدیث کو اس کے معلوم کئے بغیر چارہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ہماری استدعا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے ان کاموں پرہماری مدد فرمائے اور خطا اور لغزش سے ہمیں بچائے وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ والحمدللّٰه حق حمدہ وصلوتہ علی محمد وآلہ وصحبہ وسلامہ۔