کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 54
﴿اہل سنت وہی ہے جو اہل حدیث سے محبت رکھے﴾
امام قتیبہ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ اہل حدیث سے محبت رکھتا ہے (جیسے امام یحییٰ بن سعید قطان رحمہ اللہ، امام عبدالرحمن بن مہدی رحمہ اللہ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ، امام اسحق بن راہویہ رحمہ اللہ اور اسی طرح بہت سے محدثین رحمہم اللہ کے نام لئے )تو سمجھ لو کہ وہ اہلسنت ہے اور جسے اس کے خلاف پاؤ تو سمجھ لو یہ بدعتی بد عقیدہ ہے۔
ابو جعفر خواص رحمہ اللہ علیہ کے اشعار ہیں کہ:
بدعتیوں کی رونق جاتی رہی اور ان کے سہارے ٹوٹ گئے۔ اور ابلیس نے جو لشکر جمع کیا تھااس کے شکست کھاکر بھاگ کھڑے ہونے کی چیخ و پکار ہونے لگی۔
لوگو!بتاؤ تو ان بدعتیوں کی بدعتوں میں کوئی سمجھ دار آدمی ان کا پیشوا بھی ہے؟
جیسے امام سفیان ثوری رحمہ اللہ جنہوں نے زہدو اتقاء کے نکتے لوگوں کو سکھائے؟
یا امام سلیمان تمیمی رحمہ اللہ جنہوں نے قیامت کے خوفناک حالات سے متاثر ہوکر اپنی نیند اور آرام چھوڑ دیا تھا۔
یا اسلام کے نوجوان بہادر امام بن حنبل رحمہ اللہ جو ہر ایک آزمائش میں ثابت قدم رہے۔ نہ تو کوڑوں سے ان کا ایمان متزلزل ہوا نہ تلوار ان کی قوت ایمان کو گھٹا سکی۔
امام اوزاعی رحمہ اللہ نے ایک مرتبہ بقیہ بن ولید سے پوچھا کہ ابو محمد! تم ان لوگوں کے بارے میں کیا کہتے ہوجو لوگ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے بغض رکھیں؟ انہوں نے کہا وہ بڑے برے لوگ ہیں۔ فرمایا دیکھو! جس کسی بدعتی کے سامنے تم اس کی بدعت کے خلاف حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیان کروگے وہ فوراً اس حدیث سے چڑ جائے گا اور اس سے بغض رکھے گا۔
احمد بن سنبل قطان رحمہ اللہ فرماتے ہیں دنیا میں کوئی بدعتی ایسا نہیں جو حدیث سے چڑتا نہ ہو