کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 44
لیں میرا نام لیکر روایت نہیں کریں گے۔ حالانکہ اگر چاہیں اور روایت کرنے لگیں توانہیں کوئی کیاکہہ سکتا ہے؟ امام حفص رحمہ اللہ سے لوگ ایک مرتبہ کہتے ہیں کہ اے ابوعمرو! دیکھئے تو یہ طالب حدیث کیسے بگڑ گئے؟آپ نے فرمایا یہ لوگ پھر بھی بہترین لوگ ہیں۔ امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ فرماتے ہیں میرے نزدیک اہلحدیث جماعت سے کوئی بہتر جماعت نہیں یہ حدیث کے سوا کچھ جانتے ہی نہیں ابو عبداللہ فرماتے ہیں علمی باتیں جن لوگوں نے کی ہیں ان میں سب سے بہتر باتوں والے اہل حدیث ہیں۔ ولید بن مسلم فرماتے ہیں کہ امام اوزاعی سے جب ہم نے علم حدیث حاصل کرلیا اور اپنے وطن کو جانے لگے توآپ ہمیں رخصت کرنے کے لئے کوئی دس بارہ میل تک پیدل آئے۔ہم نے عرض کیاکہ جناب کااس بڑی عمر میں یہ تکلیف گوارا کرنا ہم سے نہیں دیکھا جاتا؟ تو فرمانے لگے یہ نہ کہو چلے چلو۔ اگر میں جانتا کہ وہ جماعت جس پر اللہ تعالیٰ فخر کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل ہے تمہارے سوا کوئی اور ہے تو میں اس کے ساتھ جاتا اور انہیں رخصت کرتا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ تمام دنیا سے افضل تم لوگ ہو۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ علیہ دیکھتے ہیں کہ اصحاب حدیث ایک محدث صاحب کے پاس سے نکلے ان کے ہاتھوں میں قلمدان ہیں تو فرمانے لگے۔ اگر یہ سچے انسان نہیں تو میں نہیں جان سکتا کہ پھر انسان کسے کہتے ہیں۔ عثمان بن ابو شیبہ رحمہ اللہ نے بعض اصحاب حدیث کو حالت اضطراب میں دیکھ کر فرمایا ان میں سے فاسق شخص بھی دوسروں کے عابدوں سے اچھا ہے۔ قاضی ابو یوسف رحمہ اللہ نکلتے ہیں اور دروازے پراہلحدیث کی جماعت کو دیکھ کر فرماتے ہیں کہ روئے زمین پر تم سے بہتر کوئی نہیں۔ صبح صبح گھر سے نکلے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں سننے