کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 35
کے خلفاء کون ہیں؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ لوگ میرے خلفاء ہیں جو میرے بعد آئیں گے میری حدیثوں اور میری سنتوں کو روایت کرینگے اور لوگوں کو سکھائیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں آج تمہیں بتلا دیتا ہوں کہ میرے اور میرے اصحاب کے اورمجھ سے پہلے انبیاء کے جانشین اور خلیفہ کون لوگ ہونگے۔ یہ وہ ہیں جو قرآن کریم اور میری حدیثوں کومحض اللہ کی رضامندی اور اس کے دین کی خاطر حاصل کرینگے۔ امام اسحق بن موسیٰ حطمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس امت میں جو بزرگی اور جو فضیلت اہلحدیث کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے کسی اور کو نہیں دی ۔ خود اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ہم انہیں اپنے پسندیدہ دین کی عزت و خدمت سونپیں گے چنانچہ دین کی عزت اسی جماعت کو ملی ان کے سوا ا ورخواہش پرستوں کو یہ مرتبہ نصیب بھی نہیں ہوا یہ لوگ اگر ایک حدیث بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یا آپ کے صحابی کی بیان کریں تو نہیں مانی جاتی کوئی قبول نہیں کرتا لیکن اصحاب حدیث، احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور احادیث صحابہ رضی اللہ عنہم برابر بیان کرتے ہیں اور سب مانتے اور قبول کرتے ہیں اس جماعت کی احتیاط کی یہ حالت ہے کہ ان میں سے کوئی بھی ذرا بد عقیدگی کی طرف جھکتا ہے وہیں ان کی حدیث چھوڑ دیتے ہیں اگرچہ وہ کیسا ہی سچا ہو۔ ﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کے ایمان کی تعریف کرنا﴾ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ صحابہ رضی اللہ عنہم سے سوال کیا کہ تمہیں سب سے زیادہ اچھے ایمان والے کون لوگ معلوم ہوتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا فرشتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ کیوں ایماندار نہ ہوں گے؟ وہ تو رب العالمین کے درباری ہیں۔