کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 30
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تروتازہ خوش و خرم رکھے اس بندے کوجو میری باتیں سنے انہیں محفوظ رکھے پھر انہیں پہنچادے جنہوں نے نہیں سنیں بعض فقہ والے بے فقہ ہوتے ہیں اور بعض فقہ والے جنہیں پہنچاتے ہیں وہ ان سے زیادہ فقیہ ہوتے ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی یہ حدیث روایت کی گئی ہے۔
امام سفیان بن عینیہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص علم حدیث کو طلب کرتا ہے اس کے چہرے پرتازگی کے آثار ہوتے ہیں اسلئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جو میری حدیث سنے اور پھر سنائے۔
﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان کہ جو شخص میری امت کیلئے 40حدیثیں حفظ کرے﴾
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میری امت کیلئے چالیس حدیثیں ان کے دین کے بارے میں حفظ کرے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے فقیہ اور عالم بنا کر اٹھائے گا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میری امت کے لئے چالیس ایسی حدیثیں یاد کرے جن کی انہیں ضرورت ہو یعنی حلال و حرام کے مسائل کی اللہ تعالیٰ اسے عالم اور فقیہ لکھے گا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ آپ نے فرمایا جو شخص میری امت کے لئے میری سنتوں کی چالیس حدیثیں یاد کرلے قیامت کے دن میں اس کی شفاعت کروں گا۔
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص میری امت کے لئے ایک حدیث یاد کرے جس سے اللہ تعالیٰ انہیں نفع دے اس سے کہا جائے گا جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جا۔
﴿نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہلحدیث کی عزت کرنیکا حکم فرمانا﴾
ابو ہارون عبدی کہتے ہیں جب ہم سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس آتے تھے تو آپ خوش ہوکر فرماتے مرحبا! تمہارے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی ہے ہم نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم