کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 29
کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمان حجۃ الوداع میں فرمایا تھا۔
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لیبلغ الشاہد الغائب
تم میں سے جو حاضر ہیں وہ غائب کو پہنچا دیں۔یہ حدیث تو طویل ہے لیکن یہاں مختصر بیان کی گئی ہے۔
ابو حاتم رازی فرماتے ہیں علم کو پھیلانا ہی علم کی زندگی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثیں سنانا اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے ایماندار کاتو یہ بچاؤ ہے۔ اور ضدی اورملحد شخص پر اللہ کی حجت ہے۔
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب بدعتیں نکلتی ہیں اور اہل علم خاموش رہتے ہیں تو آگے چل کر وہ سنت سمجھی جانے لگتی ہے (اس حدیث کو علامہ خطیب رحمہ اللہ نے آٹھ سند سے بیان فرمایا ہے)۔
﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لئے دعاکرنا جو حدیثیں پڑھے پڑھائے﴾
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تروتازہ رکھے اس شخص کو جو ہماری حدیثیں سنے انہیں حفظ کرے پھر جس طرح سنا اسی طرح پہنچا دے بعض فقہ والے فقیہ نہیں ہوتے اور بعض فقہ والے جسے پہنچاتے ہیں وہ ان سے زیادہ فقیہ ہوتے ہیں۔