کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 28
پہلا باب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کااپنی حدیثیں حفظ کرنے اور انہیں دوسروں کو پہنچانے کا حکم ﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ میری ایک حدیث بھی یاد ہو تو پہنچا دو﴾ ﴿اورمجھ پر جھوٹ نہ بولو﴾ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری ایک ہی حدیث یاد ہوتو بھی پہنچا دو ۔بنی اسرائیل کی باتیں بیان کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولنے والا جہنمی ہے۔ اس حدیث کی کئی سندیں ہیں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حدثوا عن بنی اسرائیل ولا حرج بنی اسرائیل کی باتیں بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ میری حدیثیں روایت کرو اور مجھ پر جھوٹ نہ بولو (اس حدیث کو علامہ خطیب رحمہ اللہ نے قریباً دس بارہ سندوں سے بیان فرمایا ہے) ﴿رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ حاضر شخص غیر حاضر کو پہنچا دے﴾ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الا فلیبلغ الشاھد الغائب فانہ رب مبلغ یبلغہ اوعنی لہ من سامع۔ خبردار ہوجاؤ ہر حاضر کو چاہیئے کہ وہ غیر حاضر کو پہنچا دیا کرے بعض وہ لوگ جنہیں پہنچایا جائے پہنچانے والے سے بھی زیادہ نگہداشت رکھنے والے ہوتے ہیں۔ دوسری سند میں اتنی زیادتی ہے