کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 27
اور اس کے ساتھیوں کی طرف جو اہل الرائے تھے۔
پھر پڑھتے ہیں فَقَدْ وَکَّلْنَا بِہَا قَوْمًا لَّیْسُوْا بِہَا بَکَافِرِیْنَ (الانعام:89) (یعنی ہم نے ایک ایسی قوم بھی اس کی طرفدار بنائی ہے جواس کے ساتھ کبھی کفر نہیں کرے گی) ، اور آپ اشارہ کرتے ہیں امام احمد رحمہ اللہ اور ان کے ساتھیوں کی طرف۔
امام خطیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو محمد عبداللہ بن مسلم بن قتیبہ رحمہ اللہ اپنی کتاب تاویل مختلف الحدیث میں بدعتی گروہ جو اعتراضات اہلحدیث پر کرتے ہیں انہیں بیان کرکے ان کا پورا جواب دیتے ہیں جو کہ ہر اس شخص کو جو نیک نیتی کے ساتھ اللہ کی جانب سے توفیق والا ہوتو کافی وافی ہیں۔
میں بھی اپنی اس کتاب میں ان شاء اللہ تعالیٰ بیان کروں گا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح لوگوں کو اپنی حدیثیں پہنچانے کا حکم فرمایا ہے۔ اورکیسی کیسی رغبتیں انہیں دلائی ہیں۔ آپ کی حدیثیں نقل کرنے کی کیا کیا فضیلتیں ہیں۔ پھر میں اس بارے میں صحابہ اور تابعین اور علماء دین سے بھی جو کچھ وارد ہے اسے بیان کروں گا جس سے اہلحدیث کے فضائل ان کے درجات ان کے مناقب اور ان کی بزرگیاں معلوم ہونگی۔
اللہ عزوجل سے ہماری دعا ہے کہ وہ ہمیں ان کی محبت کی وجہ سے نفع دے اور انہیں کے طریقہ پر زندہ رکھے اور اسی پر مارے۔ اور انہیں کے ساتھ حشر کرے۔ وہ خبر رکھنے والا جاننے والا اور ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔