کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 12
اہلحدیث ان کے صاحب ِ مقالہ اور مقتدا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ وہ اپنی نسبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف کرتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم سے استدلال کرتے اور سندلیتے ہیں۔ ا س مکتب فکر کا اعتراف خود محققین احناف کو بھی ہے چنانچہ علامہ چلپی کشف الظنون میں فرماتے ہیں ۔ واکثر التصانیف فی اصول الفقہ لاھل الاعتزال المخالفین لنا فی الاصول ولاھل الحدیث المخالفین لنا فی الفروع ولا اعتماد علی تصانیفہم ۔ (مجمع قدیم ص89ج1) اصول فقہ میں زیادہ تر تصانیف معتزلہ اور اہل حدیث کی ہیں۔ اول اصول میں ہماری مخالف ہیں اور دوسرے فروع میں ۔ علامہ عبدالکریم شہرستانی فرماتے ہیں :۔ ثم المجتہدون من ائمۃ الامۃ محصورون فی صنفین لا یعدون الی ثالث اصحاب الحدیث و اصحاب الرائ۔ (الملل والنحل علی ہامش کتاب الفصل لابن حزم ص45ج2) مجتہد دو ہی قسم کے ہیں۔ تیسری کوئی قسم نہیں۔ اہل حدیث اور اہل الرائے۔ اس قسم کی تصریحات مقدمہ ابن خلدون ۔حجۃ اللہ ۔ تفہیمات مشکل الحدیث ابن خوراک میں بکثرت ملتی ہیں۔ یہ مغالطہ کہ اہل حدیث صرف اصحاب فن کانام ہے تعصب کی پیداوار یا قلت مطالعہ کا نتیجہ ہے ۔ حافظ ابوبکر احمد بن علی بن ثابت الخطیب البغدادی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’شرف