کتاب: فضائل اہلحدیث - صفحہ 11
علماء نے بھی ان لوگوں کے ساتھ تعاون کیا طحاوی، ترکمائی، بیہقی اور نابلسی کانام ان میں سرفہرست ہے۔ موالک اور حنابلہ میں بڑے بڑے اکابر نے یہ خدمت سرانجام دی ہے۔شکر اللّٰه مساعیہم یہ لوگ اس خدمت کے وقت بھی اپنے مکتب فکر کی رعایت نظر انداز نہیں فرماتے تھے۔
لیکن ائمہ حدیث نے فن کی خدمت بے لاگ ہوکر فرمائی۔ سب کے لئے سنت کا مواد فراہم کیا اور اپنی سوچ کا انداز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ اور تابعین کے انداز فکر پر رکھا۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:۔
ومن اھل السنۃ والجماعۃ مذھب قدیم معروف قبل ان یخلق اللّٰه ابا حنیفۃ وما لکاوالشافعی واحمد فانہ مذہب الصحابۃ الذین تلقوہ عن ننبیہم ومن خالف ذالک کان مبتدعا عند اھل السنۃ والجماعۃ (منہاج السنۃ ص256ج1)
اہل سنت کا ایک قدیم اور مشہور مذہب ہے جو ان ائمہ امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام شافعی اور احمد رحمہم اللہ کی پیدائش سے بھی پہلے تھا۔ یہ صحابہ کامذہب تھا جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا تھا جو اسکی مخالفت کرے وہ اہل سنت کے نزدیک بدعتی ہے۔
حافظ سیوطی، ابو القاسم لال کائی 418ھ سے نقل فرماتے ہیں :۔
ثم کل من اعتقد مذھبا فانی صاحب مقالۃ التی اخذ بہا فیتسب والی رایہ یستند الا اصحاب الحدیث فان صاحب مقالتہم رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فہم الیہ ینتسبون و الی علمہ یستندون و بہ یستدلون ۔ (صون المنطق ص 110)
ہر فرقہ اپنے مقتدا کی طرف نسبت کرتا ہے اور اس کے علم سے سند لیتا ہے۔ لیکن