کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 424
معلوم ہوا کہ بال کاٹے جاسکتےہیں،اگر مذکورہ بالا دونوں شرطوں کالحاظ رکھا جائے۔ انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے؟ سوال: انگوٹھی کا کس انگلی میں پہننا افضل ہے؟ جواب: عربی زبان میں پانچوں انگلیوں کےلیے نام پائے جاتےہیں۔ خِنصر: چھوٹی انگلی ......... Little finger بنصر:چھوٹی انگلی کےساتھ والی..... ... Ring finger والوسطىٰ:بیچ کی ا نگلی........... Middle finger سبابة: تشہد والی انگلی .......... Index finger إبهام: انگوٹھا....... Thumb سبابہ کےلغوی معنی ہیں:گالی دینےوالی،(سب یسب،سبا) اورچونکہ زبانی گالم گلوچ میں اسی انگلی سےاپنے مخالف کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے، اس لیے اسے سبابہ کہا جاتاہے اور مسلمانوں کےہاں اسے شہادت کی انگلی کہا جاتاہے۔صحیح مسلم میں ہے: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےانگوٹھی کوخنصر یا بنصر میں پہننے کوجائز قرار دیا ہے اوروسطیٰ میں پہننے سےمنع فرمایا۔(یہ دو مختلف احادیث کامجموعہ ہے۔ایک حدیث میں ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بائیں ہاتھ کی خنصر (چھوٹی انگلی)میں انگوٹھی پہنتے تھے۔[1] جمہور اہل علم نےاس مذہب کواختیار کیاہے کہ وسطیٰ میں انگوٹھی پہنے کی ممانعت کراہت کےدرجہ کی ہے، یعنی وسطیٰ اورسبابہ میں انگوٹھی پہننے سےاحتراز کرناچاہیے۔
[1] صحیح مسلم،اللباس والزینۃ،حدیث:2095) دوسری حدیث میں ہےکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےدرمیان والی اور اس کےساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہنے سےمنع فرمایا ہے۔(صحیح مسلم، اللباس والزینۃ،حدیث:2078 ).