کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 410
اسی طرح امام مسلم نےمرسل حدیث( جس میں تابعی بغیر کسی واسطے کےرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرتا ہے) بھی صرف متابعت یا شاہدکےطورپرذکر کی ہے۔
امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کہتےہیں: صحیح مسلم میں صرف دس مرسل احادیث پائی گئی ہیں اور یہ سب کی سب سوائے ایک کےصحیح مسلم ہی میں مسند، یعنی پوری اسناد کےساتھ، بھی پائی گئی ہیں۔ تین مثالیں ملاحظہ ہوں،ان میں تیسری مثال اس روایت کی ہے جومسند نہیں پائی گئی۔
1۔ سعید بن مسیب(تابعی) سےروایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےمزابنہ(خشک انگوروں کےترانگوروں کےساتھ تبادلہ) سےمنع فرمایا۔[1]
یہ حدیث مرسل ہے۔ لیکن یہی روایت ان تین اسانید کےذریعے سےموصول بھی پائی گئی:
الف) سہیل بن ابوصالح اپنے والد سےاور وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت کرتےہیں۔[2]
ب) سعید بن میناء اور ابوزبیر، جابر رضی اللہ عنہ سےروایت کرتےہیں۔[3]
ج) مالک، نافع سےاور وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سےروایت کرتےہیں۔[4]
2۔ عبداللہ بن ابوبکر،عبداللہ بن ابوواقد سےروایت کرتےہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےتین دن کےبعد قربانی کا گوشت کھانے سےمنع فرمایا۔(روایت مرسل ہے)
امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نےعبداللہ بن ابوبکر کایہ قول بھی درج کیا جس سےیہ حدیث موصول ہوگئی : عبداللہ بن ابوبکرکہتےہیں کہ میں نےیہ قول عمرہ( بنت عبدالرحمٰن) کےسامنے
[1] صحیح مسلم ، البیوع ، حدیث:1539
[2] صحیح مسلم ، البیوع ، حدیث:1545
[3] صحیح مسلم ، البیوع ، حدیث: 1536
[4] صحیح مسلم ،البیوع، حدیث: 1542