کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 378
’’صدیق‘‘سےلیا ہے جس کا معنی دوست کےہیں۔ اسلامی ذرائع کےمطابق صدیق بمعنی سچائی کےاستعمال ہوتاہے۔ عورت کومہر دینے کےبعد ایک شخص اپنے اس وعدے سےوفا کرتا ہےجواس نےعورت سے شادی سے پہلے کیاتھا۔ سمتھ کی توجیہ کو صرف اس حدتک لیا جاسکتا ہےکہ دورجاہلیت میں قحط کےموقع پرایک عورت کسی مرد کودوست(صدیق) کےطورپر اپنا لیتی تھی تاکہ وہ دوست اس عورت اوراس کےخاوند پرخرچ کرسکے۔ بہرحال اس لفظ(صداق) کاجاہلیت کے مفہوم سے کوئی واسطہ نہیں۔[1] 4۔ شیعہ کتب کےحوالے سے متعہ بذات خود ایک بہت اجروثواب والا عمل ہےمگر عملی طورپرجیسا کہ ڈاکٹر موسیٰ الموسوی نےکہاہے: ’’حالانکہ متعہ شیعوں کےنزدیک جانی پہچانی چیز ہےمگر ایران کےکچھ علاقوں میں اگر کوئی متعہ سےمتعلق پوچھے تو خون خرابہ تک نوبت آسکتی ہے۔‘‘ انہوں نےماضی کےعظیم شیعہ مجتہد سید محسن الامین العاملی کا حوالہ دیا ہےکہ جس میں انہوں نے کہا: متعہ ایک ایسا عمل ہے جس کی ہمارے یہاں اجازت ہےمگر اس کامطلب یہ قطعی نہیں ہےکہ ہرکوئی اس کو لازماً اختیار کرے۔ کیاتم یہ نہیں دیکھتے کہ کتنے اعمال ایسے ہیں جن کی اجازت دی گئی ہےمگر انہیں چھوڑدیاجاتا ہے تاکہ ملامت سےبچا جاسکے۔‘‘[2] 5۔شیعوں کےمطابق یہ جائز ہے، چاہے کھلم کھلا کیاجائے یا خفیہ طریقے سے۔ 6۔ چونکہ متعہ شیعوں کےیہاں جائز ہے،اس لیے بچے کی نسبت والد کی طرف ہوگی۔ اب ان بچوں کےساتھ عورت کےخاندان والے کس طرح سلوک کرتےہیں؟ بہتر
[1] تفسیر ابن عاشور:4؍22 [2] شیعہ ولا تشیع،ص : 155