کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 370
اسلامی نکاح کی شرائط وآداب سوال: اسلامی نکاح کی شرائط اورآداب اختصار کےساتھ بیان کریں ؟ جواب: جواباً عرض ہےکہ قرآن وسنت کےمطابق ایک اسلامی نکاح کےلیے مندرجہ ذیل شرائط اورآداب کا لحاظ رکھنا ضروری ہے: 1۔ نکاح کےوقت لڑکی کےولی(جیسے باپ، چچا،دادا،بھائی وغیرہ) کی رضا مندی ضروری ہے۔اگر نکاح ولی کی رضامندی کےبغیر کیاگیا تووہ نکاح اسلام میں تسلیم نہیں کیا جائے گا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے: "لا نكاح الابولى وشاهدى عدل" ’’ نکاح ولی اوردوثقہ گواہوں کےبغیر منعقد نہیں ہوتا۔‘‘[1] 2۔ جیسے ولی کی اجازت ضروری ہے، ویسے ہی لڑکی کی رضامندی بھی ضروری ہےاور اگر وہ راضی نہ ہوتو نکاح کااعتبار نہیں کیاجائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا: ﴿ البكر تستأذن و اِذنها صماتها والثيب تستأمر﴾ ’’ کنواری لڑکی سےاجازت طلب کی جائے اوراس کا خاموش رہنا ہی اجازت
[1] صحیح ابن حبان: 9؍ 386، حدیث: 4075، و سنن الدار قطنی: 3؍ 225