کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 367
میں جائیں جہاں صرف خواتین گارڑ زہی ہوں۔سائل کےسوال سےاندازہ ہوتاہےکہ اس کی مراد غیرمسلم عورتوں سےہےجن کےپاس شرم وحیا کا اسلامی تصور سرے سےموجودنہیں ہےلیکن ایک مسلمان مرد کاایسی جگہ ملازمت کرناجہاں عورتیں اپنے اختیارو ارادہ کےساتھ مختصر اور بےحیا لباس میں آکر تیراکی کریں اورجہاں مردگارڈ کوہروقت ان پرنظر رکھنا مطلوب ہو، شرعاً صحیح نہیں ہے۔ نہ صرف یہ کہ اس کام میں ایک منکر کےساتھ تعاون ہوتا ہےبلکہ ہروقت ایک دوسر ے منکر کابھی ارتکاب ہوتا ہےاور وہ ہےکہ خواتین کونیم برہنگی کی حالت میں دیکھتے رہنا۔ ٭٭٭٭