کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 296
ہرنماز کےبعد آیت الکرسی پڑھنا سوال: ہرنماز کےبعد آیۃ الکرسی پڑھنی چاہیے یانہیں؟ جواب: نماز کےبعد کےاذکار میں آیۃ الکرسی، سورہ اخلاص، سورۃ الفلق اورسورۃ الناس کاپڑھنا مشروع ہے۔ ابوامامہ خزرجی راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ’’ جس نے ہرفرض نماز کےبعدآیۃ الکرسی پڑھی اسے سوائے موت کےجنت میں داخل ہونے سےکوئی چیز نہیں روک سکتی۔‘‘[1] ویل چیئر پرمسجد آنا سوال: بعض معذور حضرات ویل چئیر( پہیہ دارکرسی) پرمسجد میں نماز کےلیے آتےہیں،اس کےبارےمیں شرعی حکم کیاہے؟ جواب: مساجد کوپاک صاف رکھنا ایک بنیادی حکم ہےاورمذکورہ اقسام کی کرسی کامسجد میں لانا اصلاً جائز ہےلیکن اس بات کاخیال رکھا جائے کہ آج کل مساجد میں قالین بچھائے جاتےہیں اور مذکورہ کرسی کےپہیے چاہے پاک ہی کیوں نہ ہوں،اپنے ساتھ کچھ گردوغبار، مٹی اوررطوبت ضرورلاتےہیں، اس لیے مسجد کےذمہ دارحضرات اس بات کااہتمام کریں کہ ایک طرف تومعذور افراد کی دلجوئی کی جائے اوردوسری طرف ان کی سواری کی صفائی کاپورابندوبست کیاجائے تاکہ مسجد کاقالین صاف رہے۔ مسجد کےذمہ دارحضرات نگہبان کی حیثیت رکھتےہیں اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کےفرمان کےمطابق
[1] السنن الکبری للنسائی: 6؍ 30