کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 269
کےکسی خاص جز کےبارےمیں ارشاد فرمادیں کہ عورتیں اسے دوسرے طریق سے کریں توہم اس کےپابندہوں گے،جیسے نماز کی حالت میں عورت کاباپردہ ہونا یا حالتِ حیض میں نماز کانہ پڑھنا۔ *اقوال صحابہ کہاں تک حجت ہیں؟ اس کےبارے میں مندرجہ ذیل تفصیل ملاحظہ ہو: 1۔ وہ اقول جنہیں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےدرست قرار دیا۔ 2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کےبعد کسی صحابی نےکوئی فتویٰ دیا جس کی تائید حدیث سےمل گئی ۔ 3۔ صحابی کسی فعل کےبارے میں یہ کہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانے میں ایسے کیا کرتےتھے۔ 4۔ ایسے اقوال جن میں کسی ایسے شرعی حکم کاتذکرہ ہو جسے معلوم کرنے میں عقل کادخل نہیں ہے۔ 5۔ ایسے اقوال جن پرتمام صحابہ کااتفاق پایا جائے،انہیں اجماع کادرجہ حاصل ہوگا۔ 6۔ ایسے اقوال جوقرآن کی تفسیر یا اسبابِ نزول سےمتعلق ہیں۔ مندرجہ بالا تمام اقوال حجت ہیں۔ 7۔ ایساقول جوکسی صحابی کی ذاتی رائے اوراجتہاد پرمبنی ہو۔ فقہاء میں ایسے قول کوقبول کرنے یانہ کرنے میں اختلاف ہےاوراگر کسی مسئلے میں خود صحابہ میں اختلاف ہوتو جوقول قرآن وسنت سےزیادہ قریب ہواسے قبول کرلیا جائے گا۔ 8۔ وہ قول جس سے صحابی نےخود رجوع کرلیا ہویا یہ قول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے