کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 245
کرنےکےلیے ایک تقریب کااہتمام کیاجارہاہے،جس میں آپ کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی۔‘‘ جگہ اورمقام کےتعین کےبعدلکھا ہے:’’ کنزرویٹوپارٹی کےسرکردہ قائدین سےملاقات کایہ ایک بہترین موقع ہوگا۔‘‘ (ترجمہ از انگریزی)
مجھے اس سےقبل لیبر پارٹی کی جانب سے منعقدہ عیدملن پارٹیوں میں جانے کااتفاق ہوا ہےجو پارلیمنٹ کےایک گوشے میں ہوتی رہی ہیں۔ ان پارٹیوں کاسارا پروگرام چند مختصر تقاریر تک محدود رہا ہے، جس میں چند مسلمانوں کےنمائندے اورکچھ لیبر پارٹی کےسرکردہ قائدین بشمول وزیراعظم شامل رہے ہیں۔کھانا صرف چائے اوراس کےلوازمات سےآگے نہیں بڑھا ہے۔
مذکورہ دعوت نامہ ملنے کےبعد میرا ذہنی تاثر یہی تھاکہ لیبر پارٹی کی طرح کنز رویٹو پارٹی بھی سیاسی سطح پرمسلمانوں کوقریب کرناچاہتی ہے،اس لیے اس نےمیلاد النبی کی مناسبت ہےیہ ایک سیاسی تقریب کرڈالی ہے،جس کانہ عیدمیلاد النبی ہی سے کوئی تعلق ہے(خط میں’’ عید‘‘ کاذکر نہیں ہے) اورنہ کسی بدعت کااحیاء مقصود ہی ہےکہ ابھی تک کنزرویٹو پارٹی مشرق بہ اسلام نہیں ہوئی۔ اس تقریب میں جوکہ پارٹی کےہیڈ کواٹر میں ہوئی،اس تاثر کومزید تقویت ملی۔
عام انگریزی تقریبات کی طرح اکثر لوگ سارا وقت کھڑے رہے۔ دیوارکےساتھ چند کرسیاں نظرآئیں، جن پرعلماء کاقبضہ رہا۔ تلاوت کلام پاک کےبعد چند مختصر تقاریر ہوئیں بلکہ ایک موقع پرمنتظم نےاعلان بھی کیا کہ پارلیمنٹ میں کسی ایک خاص موضوع پررائے شماری ہورہی ہے، اس لیےہم ممبران حضرات چندلمحوں کےلیے اس تقریب سےغیرحاضررہیں گےاور رائے شماری کےفوراً بعد واپس آجائیں گے۔