کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 198
محلے میں آپ کا مقاطعہ کرایا جائے گااور مسجد میں آپ کا داخلہ بند ہوجائے گا۔ ہم جس طرح ائمہ اربعہ اورفقہائے مذاہب کواپنا بزرگ سمجھتےہیں، ان کےعلوم سےفائدہ اٹھاتےہیں، اسی طرح سیداحمدشہید اورمولانا عبدالحئی صاحب کوباوجود ان کے حنفی ہونے کے اپنابزرگ اورعالم سمجھتےہیں۔ جوباتیں ان کی قرآن وحدیث کےمصالح کےمطابق ہوں انہیں قبول کرتےہیں۔جوسمجھ میں نہ آئیں، انہیں نظرانداز کردیتے ہیں۔ لیکن ان کو برا بھلا نہیں کہتے نہ ان کوانبیاء کی طرح واجب الاطاعت جانتےہیں۔ " رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِلَّذِينَ آمَنُوا" میں آخر میں آپ کاپھرشکرگزارہوں کہ آپ نےتحقیق کرنے کی جرات فرمائی۔ اللہ تعالیٰ آپ کوسمجھنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرجادو کاہونا اورحجیت خبرواحد سوال:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیے جانے والی حدیث خبرواحدہے۔کیاخبرواحدمحدثین کی نظر میں قابل استدلال ہے؟ اللہ تعالیٰ نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوخاص طورپر رسالت کےلیے چنا، لہذا کیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم پرجادو کیا کیاجانا ممکن ہے؟ جواب: آپ نےدونکات کی وضاحت چاہی ہے: 1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرجادو کیے جانےوالی حدیث خبرواحدہےاورخبرواحد محدثین کی نظر میں کچھ اہمیت نہیں رکھتی۔ 2۔ اللہ تعالیٰ نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوخاصل طورپر رسالت کےلیےچنا، اس لیے ان پر