کتاب: فتاویٰ صراط مستقیم - صفحہ 180
دین اور مذاہب میں فرق
سوال : دین اورمذاہب میں کیا فرق ہے؟
جواب: دین مخصوص عقائد رکھنے اورمخصوص اخلاقی، روحانی اورسماجی تعلیمات کےمجموعہ کانام ہے۔ دین کےساتھ جزا اورسزا کاتصور وابستہ ہے۔ لفظ دین، دان یَدِینُ سےنکل ہےجس کامطلب ہے بدلہ دینا۔ فرمایا:
{مٰلِك ِ يَوِمِ الدِّين } ’’ وہ جزا اورسزا کےدن کا مالک ہے۔‘‘[1]
ایک عربی شاعر نےکہا: دَنّاَهُم كَماَ دَانُوا. ہم نے انہیں ویسا ہی بدلہ دیا جیسا انہوں نے دیاتھا، ، جزا وسزا کاتصور اسی وقت پورا ہوسکتاہے جبکہ انسان کسی امتحان سےگزراور اور امتحان کےلیے قواعد اورقوانین کاہوناضروری ہے۔اگر قانون نہ ہوتو پھر قانون کی خلاف ورزی کیا اور کیسے؟ اورپھر کیسا بدلہ اورکیسی سزا یاجزا؟ اوریوں دین کےساتھ قاعدہ قانون کاہونا ضروری پایا۔ لوگون نےبہت سےدین آزمائے، اللہ تعالیٰ نےصرف دین اسلام کوپسندیدہ قراردیا۔فرمایا:
"اِنَّ الدِّينَ عِندَاللّٰهِ الاِسلٰمُ " ’’اللہ کےنزدیک دین صرف اسلام ہے۔‘‘[2]
اور فرمایا:
[1] الفاتحہ : 1؍3
[2] آل عمران 3؍ 19