کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 92
مطلب یہ ہوا کہ سورج بھی واقعتا ًاللہ تعالی کو سجدہ کرتا ہے مگر اس کا سجدہ بعینہ ہمارےسجدہ کی طرح نہیں ہے اس کا سجدہ بھی اپنے طریقے کا ہوگاجو اللہ تعالی نے اس کے لیے مقررکیاہوگا باقی عرش کے نیچےکا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ تعالی کی حکومت کے ماتحت ہے جیسا کہ کہاجاتا ہے کہ میراسربادشاہ سلامت کے تخت کے سامنے جھکا ہوا ہے باقی اس جگہ تخت یا عرش کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ وہ تخت بادشاہ کی عظمت اورجلال وبزرگی کا مظہر ہوتا ہے۔
بہرحال حدیث کا مطلب یہ بنا کہ سورج اللہ تعالی کے عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے یعنی خود اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے مطیع وفرمانبردارہے اورایک لمحہ کے لیے بھی اس کے حکم سےباہر نہیں حقیقت میں اس حدیث نے توایک بڑی حقیقت انسان کے سامنے بیان کی ہے کہ ہرچیز حتیٰ کہ سورج، چاندوغیرہ سب اللہ تعالی کی حکومت کے ماتحت اپنا فرض نبھارہے ہیں اوراپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
واقعتا ًکوئی ایک ذرہ بھی اللہ تعالیٰ کی حکم کے سوا حرکت نہیں کرسکتا، اگرسجدہ کا مطلب اللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے سرنگوں اوراس کی مرضی کے مطابق حرکت کرنا کی جائے تواصل اشکال نیست ونابودہوجاتی ہے حقیقت میں ایسی اشیاء کا سجدہ یہ ہی ہے کہ وہ ہر حالت میں اللہ کے حکم کےسامنے سرنگوں ہیں اوروہی کام کرتے ہیں جو کام مالک العلام نے ان کے ذمہ لگایا ہے۔
اب حدیث کے مذکورہ بالااجزاء کا بامحاورہ مطلب یہ بنا کہ سورج غروب ہوجاتا ہےاورعرش عظیم والی ذات پاک کے تکوینی حکم کے سامنے سرنگوں اوراس کے ارادہ اورمرضی کے مطابق اوراس کے مقررکردہ قوانین ،حرکات کے ماتحت چلتا رہتا ہے۔اس کے بعدحدیث کے یہ الفاظ ہیں۔
((فتساذن فيوذن لها.))
یعنی پھر اجازت طلب کرتا ہے اوراسے اجازت مل جاتی ہے۔ان الفاظ میں کوئی خرابی نہیں کونکہ یہ مسلم اورطے شدہ اصول ہے کہ اللہ تعالی کے اذن کے بغیر کوئی ذرہ بھی اپنی جگہ سے آگے حرکت نہیں کرتا۔جوکچھ ہوتا ہے وہ سب اسی کے قوانین فطرت اورراسی ہی کے