کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 77
بہرحال یہ پوری کی پوری حدیث قرآن کریم کے حفظ کو آسان بنانے کے لیے لکھی ہے۔ چاندایک ہے یازیادہ سوال:ایک مولوی صاحب نے کہا ہے کہ موجودہ چاند اس آسمان دنیا پر ہےمگراس قسم کے دوسرے چاند دیگر آسمانوں پر بھی ہیں اورہر کسی آسمان پر الگ الگ چاند ہے اوردعوی کرتا ہے کہ یہ حقیقت میں قرآن وحدیث سے ثابت کرووں گایہ دعوی اپنے اندر کتنی صداقت رکھتی ہے؟بینواتوجروا۔ الجواب بعون الوھاب:یہ دعوی بھی بالکل باطل ہے مدعی کو قرآن وصحیح حدیث (جومتصل سند کے ساتھ مروی ہو)سے اس دعوی کو ثابت کرنا چاہیے وگرنہ اپنے دعوے سےرجوع کرے۔ و اللّٰہ اعلم بالصواب آسمانی دروازے سوال:قرآن کریم میں ہے کہ آسمان کے دروازے ہیں۔ سورۃ الاعراف میں ہےکہ کافروں کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اورسورۃ النباء میں ہےکہ قیامت والے دن آسمان کے دروازے کھولے جائیں گئے معلوم ہواکہ آسمان کے دروازے ہیں اسی طرح معراج والی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب پہلے آسمان پرپہنچے توجبرئیل علیہ السلام سے پوچھا گیا آپ کے ساتھ دوسرے کون ہیں جبریل علیہ السلام نے جواب دیاکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں پھر آسمان کے محافظ نے سوال کیا کہ کیا ان کو بلایا گیا ہے جبریل علیہ السلام نے جواب دیا جی توآسمان دنیا کا دروازہ کھولاگیاپھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اوپر کی طرف چڑھے اوراسی طرح تمام آسمانوں پر اس طرح کے سوالات وجوابات ہوئے اورجوابات ملنے کے بعد ہی دروازہ کھلتا گیااب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورجبریل علیہ السلام کے لیے بھی اجازت کے بعد ہی آسمان کے دروازے کھلے ہیں اوربغیر اجازت کے نہیں کھل سکتے تھے تو