کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 76
اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ ذَا الجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لاَ تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلاَلِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُلْزِمَ قَلْبِي حِفْظَ كِتَابِكَ كَمَا عَلَّمْتَنِي، وَارْزُقْنِي أَنْ أَتْلُوَهُ عَلَى النَّحْوِ الَّذِي يُرْضِيكَ عَنِّيَ، اللَّهُمَّ بَدِيعَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ ذَا الجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ وَالعِزَّةِ الَّتِي لاَ تُرَامُ، أَسْأَلُكَ يَا أَللَّهُ يَا رَحْمَنُ بِجَلاَلِكَ وَنُورِ وَجْهِكَ أَنْ تُنَوِّرَ بِكِتَابِكَ بَصَرِي، وَأَنْ تُطْلِقَ بِهِ لِسَانِي، وَأَنْ تُفَرِّجَ بِهِ عَنْ قَلْبِي، وَأَنْ تَشْرَحَ بِهِ صَدْرِي، وَأَنْ تَغْسِلَ بِهِ بَدَنِي، فَإِنَّهُ لاَ يُعِينُنِي عَلَى الحَقِّ غَيْرُكَ وَلاَ يُؤْتِيهِ إِلاَّ أَنْتَ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ العَلِيِّ العَظِيمِ اے ابوالحسن یہ کام آپ تین یاپانچ یا سات جمعہ کریں گے تواللہ تعالی کے حکم سے تمہاری ہردعاقبول ہوگی اوراس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجاہے کہ یہ دعاکسی مومن سے خطا نہیں ہوگی۔(یعنی قبول ہوگی) حدیث کے راوی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی کی قسم سیدنا علی رضی اللہ عنہ پانچ سات جمعہ بعدپھر دوبارہ اس طرح کی مجلس میں آئے اورکہا اےاللہ تعالی کے رسول بیشک اس سے قبل میں قرآن کریم کی چاریااس سے مثل آیات ہی یادکرسکتا تھا لیکن پھر بھی بھلادی جاتی تھیں لیکن آج (یعنی دعاپرعمل کرنے کے بعد)یہ حال ہے کہ چالیس یا اس کے مثل آیات یادکرتا ہوں اورپھر جب منہ زبانی پڑھتا ہوں تو گویا کہ اللہ تعالی کی کتاب میری آنکھوں کے سامنے ہے اور(یہی حال حدیث میں ہے)اس سے قبل میں حدیث سنتا تھالیکن بعد میں وہ بھول جاتی تھی لیکن آج کتنی ہی حدیثیں اورباتیں سنتا ہوں پھر جب ان کی دہرائی کرتا ہوں توان سے ایک حرف بھی کم نہیں ہوتا اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اےابوالقاسم کعبہ کے رب کی قسم آپ مومن ہیں۔[1]
[1] سنن ترمذي شريف:كتاب الدعوات‘باب في دعاء الحفظ‘رقم الحديث: ٣٥٧۰ ۔