کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 75
(١):۔۔۔۔۔۔ترمذی شریف میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے حسن سند کے ساتھ روایت مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرض کیا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں مجھ سےقرآن بھلادیا جاتا ہے میرے سینے میں محفوظ نہیں رہتاپھر میں اپنے اندراتنی طاقت نہیں سمجھتاکہ اس کو محفوظ رکھ سکوں ،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایاکہ اے ابوالحسن کیا میں آپ کو وہ چندکلمات نہ سکھاؤں جس کی وجہ سے اللہ تعالی آپ کو نفع پہنچائے اورجن کو آپ سکھائیں ان کوبھی وہ کلمات نفع پہنچائیں اورجو توسیکھے وہ بھی تیر ے سینے کے اند رمحفوظ رہے ۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ ضرورمجھے سیکھائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ جب جمعہ کی رات ہواورآپ رات کے آخری حصہ میں اٹھنے کی طاقت رکھتے ہوں تواس وقت اٹھیں کیوں کہ یہ وقت فرشتوں کے حاضر ہونے کا ہے اوراس وقت کی دعا مستجاب ہے ،میرے بھائی یعقوب علیہ السلام نے بھی اپنے بیٹوں کو کہا تھا
﴿سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّىٓ﴾یعنی عنقریب میں تمہارے لیے تمہارے رب سے دعا کروں گا۔ پھر(اے علی رضی اللہ عنہ)رات کےاس ٹائم اگر اٹھنے کی طاقت نہیں توپھر درمیانی حصہ میں اٹھ اگراس ٹائم میں بھی اٹھنے کی طاقت نہیں توپھر اول حصہ میں اٹھ اورپھر چاررکعتیں پڑھ اس طرح کہ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کےبعد سورت یس پڑھ اوردوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ اورحم دخان،تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ اورالم تنزیل السجدہ اورچوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ اورتبارک الذی بیدہ الملک پھر چوتھی رکعت میں التحیات کے بعد اللہ تعالی کی حمدو ثنا بیان کراورمجھ پر درودبھیج پھر تمام انبیاء پر بھی صلوۃ وسلام بھیج پھر تمام مومن مرداورمومنہ عورتوں کے لیے مغفرت کی دعامانگ اورتجھ سے قبل جو تمہارےمسلمان بھائی فوت ہوچکے ہیں ان کے لیے بھی مغفرت کی دعا مانگ (یعنی یوں کہو)
’’ربنا اغفرلنا ولاخواننا الذين سبقوناباالايمان ۔‘‘
پھرآخرمیں یہ دعامانگو:
اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِتَرْكِ الْمَعَاصِي أَبَدًا مَا أَبْقَيْتَنِي، وَارْحَمْنِي أَنْ أَتَكَلَّفَ مَا لاَ يَعْنِينِي، وَارْزُقْنِي حُسْنَ النَّظَرِ فِيمَا يُرْضِيكَ عَنِّي،