کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 660
خواہ غیرمنقول کوایک روپیہ قراردےکر تقسیم اس طرح سےہوگی۔
فوت ہونے والا حاجی ملکیت 1روپیہ
ورثاء:بیوی کو2آنے، دونوں بیٹوں کومشترکہ10آنے8پائیاں، باپ3آنے4پائیاں۔ بہن محروم۔
قولہ تعالیٰ :﴿فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ﴾ (النساء)
﴿فَإِن كُنَّ نِسَاءً فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ﴾
حدیث مبارکہ ہے:((الحقواالفرائض باهلهافمابقي فلاولي رجل ذكر.)) [1]
هذاهوعندي والعلم عندربي
جدید اعشاریہ نظام تقسیم
میت حاجی کل ملکیت100
بیوی 8/1/=12.5
دوبیٹیاں 3/2/=66.66
باپ6/1عصبہ 20.84
بہن محروم
سوال:کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ مسمات سعیداں کواس کی ماں کی ملکیت میں سےجوحصہ ملاتھاجواس(سعیداں)نے اپنی حیاتی میں ہوش وحواس کی حالت میں اپنے دوماموں کوہبہ کردیا، ہبہ نامہ دستاویزی صورت میں تحریرشدہ ہےجس کے گواہ بھی موجودہیں لیکن اس جائیدادکاقبضہ علی خان اورجعفرکوابھی تک نہیں ملا، بلکہ قبضہ دوسرے لوگوں کےپاس ہے۔ اب مسمات سعیداں فوت ہوگئی ہےجس نےورثاء چھوڑےایک سوتیلابھائی
[1] صحيح بخاري، كتاب الفرائض، باب ميراث ابن الابن اذا لم يكن ابن، رقم الحديث: 6735 ۔ صحيح مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها، رقم:4141.