کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 640
بتائیں کہ شریعت محمدی کےمطابق ہر ایک کو کتنا حصہ ملے گا؟ الجواب بعون الوھاب: معلوم ہوناچاہیے کہ سب سےپہلے فوت ہونے والے کی ملکیت میں سےکفن دفن کاخرچہ نکالاجائےگا، اس کےبعداگرقرض ہےتواسے ادا کیاجائے۔ پھراگرجائزوصیت کی ہےتوسارے مال کےتیسرے حصےتک سےپوری کی جائے۔ اس کےبعدباقی مال کوایک روپیہ قراردےکروارثت اس طرح تقسیم کی جائےگی۔ فوت ہونے والاپھوٹا۔ جائیداد1روپیہ منقول خواہ غیرمنقول وارث: بیٹی8آنے، بیوی 2آنے، 2بہنیں6آنے، سسرمٹھومحروم هذاهوعندي والعلم عندربي جدیدطریقہ اعشاریہ فیصدنظام تقسیم کل ملکیت100 بیوی8/1/=12.5 بیٹی 2/1/=50 2بہنیں عصبہ مع الغیر37.5 فی کس18.75 سسرمحروم سوال:کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص بنام شوکت فوت ہوگیاجس نے درج ذیل وارث چھوڑے۔ ایک ماں، ایک بیوی، تین بہنیں اورایک چچا۔ بتائیں کہ شریعت محمدی کےمطابق ہر ایک کو کتنا حصہ ملے گا؟ الجواب بعون الوھاب: معلوم ہوناچاہیے کہ سب سےپہلے فوت ہونے والے کی ملکیت میں سےکفن دفن کاخرچہ نکالاجائےگا، پھراگرقرض تھاتواسے ادا کیاجائے۔ پھراگرجائزوصیت کی ہےتوسارے مال کےتیسرے حصےتک سےپوری کی جائے۔