کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 630
سوال:کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ محمدکریم شاہ وفات پاگئے جس نےدرج ذیل وارث چھوڑےایک بیٹی، 4بھائی2بہنیں۔ بتائیں کہ شریعت محمدی کےمطابق ہرایک کوکیا حصہ ملے گامرحوم کی جائیداداورزیوراورنقدی بینک میں رکھے ہوئے ہیں؟ الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہیےکہ مرحوم کی ملکیت میں سےسب سےپہلےکفن دفن کاخرچہ نکالیں، پھراگرقرض ہےتواسےاداکریں، پھراگرجائزوصیت کی تھی تو ہوتوکل مال کےتیسرےحصےتک سےپوری کی جائے۔ اس کےبعدباقی ملکیت منقول خواہ غیرمنقول کوایک روپیہ قراردےکر اس طرح تقسیم کی جائےگی۔ فوت ہونے والامحمدکریم شاہ ملکیت1روپیہ وارث پائیاں آنے بیٹی 50 00 بھائی 10 00 بھائی 10 00 بھائی 10 00 بھائی 10 00 بہن 05 00 بہن 05 00 هذاهوعندي والعلم عندربي جدیداعشاریہ فیصدنظام تقسیم کل ملکیت100 بیٹی50 4بھائی عصبہ40 فی کس10 2بہن عصبہ10 فی کس5