کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 617
باقی دوپائیوں کے6حصےکرکے2حصےہربیٹےکواورایک حصہ ہربیٹی کودیئےجائیں گے۔ هذاهوعندي والعلم عندربي جدید اعشاریہ فیصدطريقہ تقسیم کل ملکیت100 خاوند. 4/1/=25 باپ 6/1/=16.66 ماں 6/1/=16.66 2بیٹےعصبہ27.786 فی کس13.893 2بیٹیاں عصبہ13.893 فی کس6.946 سوال: کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ مسمات غلا م صغری فوت ہوگئی جس نے وارث چھوڑے ایک سگی بہن دوباپ کی طرف سےبہنیں اورغلام صغری کےوالدکاچچازادبھائی محمدعلی۔ (2)......مسمات غلام صغریٰ نے اپنی زندگی میں ہی بغیرکسی زورارزبردستی کے سالم دماغ کےساتھ ہوش وحواس میں کچھ ملکیت اپنے بھانجے کوہبہ کردی اورکہا کہ جب تک میں زندہ ہوں یہ ملکیت میرےقبضہ میں رہے گی۔ میری وفات کے بعدیہ ملکیت میرےبھانجوں کودےدی جائےاورباقی جتنی بھی غیرہبہ ملکیت ہے وہ محکمہ اوقاف کودےدی جائے۔ بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق کس طرح سے ملکیت تقسیم ہوگی۔ الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہیےکہ مسمات غلام صغریٰ مرحومہ کی ملکیت میں سےسب سےپہلےاس کے کفن دفن کاخرچہ نکالاجائےگا، پھراگراس پرکوئی قرض تھاتواسےادا