کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 615
جدید اعشاریہ فیصدطريقہ تقسیم
کل ملکیت100
سگابھائی عصبہ100
بھتیجامحروم
سوال: کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ بچایواورکوڈودونوں بھائی اورولی محمدچچازادتینوں نے مل کرزمین خریدی بعدمیں ولی محمد کواس کاحصہ دیا اس کے بعدولی محمدفوت ہوگیاتوبچایواورکوڈودونوں دھوکے سےولی محمدکےگھرسےزمین کے کاغذ اٹھا کر لے گئے اوریہ کھاتہ اپنے نام کروالیااب ولی محمدکی بیوی اوربیٹی کوحصہ نہیں دےرہے۔ وضاحت کریں کہ شریعت محمدی کے مطابق ولی محمدکی بیوی اوراولادحقدارہے یانہیں؟
الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوکہ سب سے پہلےمرحوم کی ملکیت میں سےاس کے کفن دفن کاخرچہ نکالاجائےگا، اس کےبعداگرمرحوم پرقرضہ تھاتواسےاداکیاجائےگا، پھراگروصیت کی تھی توسارے مال کےتیسرےحصےمیں سے پوری کی جائے گی اس کےبعدمرحوم کی منقولہ اورغیرمنقولہ ملکیت کوایک روپیہ قراردےکراس کےورثاء میں اس طرح سےتقسیم کیاجائےگا۔
مرحوم ولی محمدکل ملکیت1روپیہ
وارث:بیٹی کو8آنے، بیوی کو2آنےملیں گےاورباقی جو6آنےبچیں گے، وہ ولی محمدکےچچازادبھائیوں بچایواورکوڈودونوں کومشترکہ طورپرملیں گے۔
قولہ تعالیٰ :﴿وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ﴾
حدیث مبارکہ:((الحقوالفرائض باهلهافمابقي فلاولي رجل ذكر.)) [1]
[1] صحيح بخاري، كتاب الفرائض، باب ميراث ابن الابن اذا لم يكن ابن، رقم الحديث: 6735 ۔ صحيح مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها، رقم:4141.