کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 58
جنھوں نے اپنی حیات میں دین کی خدمت کا حق اداکردیا اورسندھ کیا پنجاب بلکہ پورےپاکستان اورملک کے باہر اپنے علم کو پھیلایا،جس وقت جس موضوع کی ضرورت پڑی آپ نے اپنے قلم کو حق لکھنے سے نہ روکا،اورجب کبھی اسلام پر کسی نے قلم اٹھایاتوہمیشہ آپ نے اسلام کا دفاع کیا۔اوراسی کے ساتھ ساتھ جب بھی سائل نے دین کے متعلق سوال کیاتوآپ نے قرآن وسنت اورعقلی دلائل کے ذریعے اسے مطمئن کیا اورراہ حق کی راہنمائی کی۔جن کی مثال آپ اس کتاب کے مطالعہ میں پائیں گے۔آپ نے مختلف موضوعات پر فتوےدیے،چند کو آپ کے شاگردوں نے سنبھالااوربعض کو مصروفیت کے تحت ضائع کربیٹھے۔لیکن جو جمع کیا ،وہ بہت خوب ذخیرہ اکٹھا کیا،اللہ ان لوگوں کو اجرعظیم عطافرمائے۔ ان میں سرفہرست مولانا مولابخش محمدی صاحب کا نام آتا ہے،کہ جنھوں نے عرق ریزی سے اس کام کو انجام دیا۔اورساتھ ہی میرے استاد محترم افتخاراحمد الازہری صاحب کہ جن کی کاوش کے تحت یہ ذخیرہ علمی آپ احباب تک پہنچایا۔اس کتاب کی کمپوزنگ اورڈیزائننگ محمد حسن خان صاحب اورسرورق جناب ضیاء الرحمن صاحب نے کی ۔اللہ تعالی دیگراحباب کے جنھوں نے اس کارخیر میں شرکت فرمائی کے لیے آسانیاں پیدافرمائے اوراجرعظیم سےنوازے۔ اس کتاب کو میں نے حرف بہ حرف پڑھا،الحمدللہ ہر لحاظ سے کامل ومکمل پایا،آپ نےقرآن وسنت اورعقل سےاپنی موقف کو ثابت کیا،اگرکتاب میں کسی قسم کی بشری تقاضوں کی کمی کوتاہی رہ گئی ہوتوآگاہ کریں تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اسے دورکیا جاسکے ،اللہ تعالی سےدعا ہے کہ ہماری اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظورفرمائے اورہمارے والدین کے لیےذریعے نجات بنائے۔(آمین) دعاوں کا طالب ابوخبیب ثناءاللہ تبسم(بیرانی) فاضل جامعہ بحرالعلوم السلفیہ