کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 56
(٢)اس طرح شاه صاحب كے فتاوی’’يسرواولاتعسروا‘‘کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ قرآن پاک میں﴿يُرِيدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ ٱلْعُسْرَ﴾ (البقرہ۲/۱۸۵)آیاہےاوراسی طرح حدیث شریف میں ہے((يسرواولاتعسرواوبشروالاتنفروا.))-((انما يعشتم ميسرين ولم تبعثوامعسرين.))یعنی شاہ صاحب رحمہ اللہ نے آسانی کے پہلوکو مقدم رکھاہےلیکن اس کایہ مطلب ہرگزنہیں ہے کہ انھوں نے قرآنی نص یا احادیث صحیحہ کے خلاف فرمایابلکہ’’احوط‘‘كےمقابلہ’’ايسر‘‘کومقدم رکھاہے۔
(٣)شاہ صاحب رحمہ اللہ نے‘‘سندھ یونیورسٹی’’سےM.Aکیا تھااس لیےسائنس کو آپ نے بہت پڑھااور اس فتاوی میں کئی سوالات جو سائنس کے متعلق پوچھے گئے ان کے بہت ہی تفصیل سے جواب دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی شاہ صاحب رحمہ اللہ کے فتاوی کی بہت سی خصوصیات ہیں جو کہ پڑھنے سے واضح ہوجائیں گی ۔ہم دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی شاہ صاحب رحمہ اللہ کو اعلی علیین اورجنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائیں۔آمین
آخر میں شیخ صاحب مولانا محمد رمضان یوسف سلفی صاحب ،پروفیسرمولانا مولابخش محمدی،سیدقاسم شاہ راشدی صاحب اوراپنے تمام رفقاءکاجنھوں نے میرے ساتھ تعاون فرمایااوراسی طرح اللہ تعالی اس فتاوی کو شرف قبولیت سے نوازکرہمارے لیے اسے ذخیرہ آخرت بنائیں۔آمین
والسلام
افتخاراحمدتاج الدین الازھری
شیخ الحدیث جامعہ بحر العلوم السلفیہ
میرپورخاص
0332-2819002