کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 548
گستاخ رسول کاحکم
سوال:سلمان رشدی اوراس کی کتاب کےمتعلق آپ کی کیارائے ہے؟
الجواب بعون الوھاب:میں نےاس کی کتاب نہیں پڑھی لیکن مختلف رسائل وجرائدمیں اس کے کچھ اقتباسات پڑھے ہیں جیسے الاعتصام وغیرہ میں ، اس خبیث نے شان رسالت ، قرآن ، اسلام اوراہل اسلام کے متعلق جوبکواسات کی ہیں ایک خوف الٰہی رکھنے والے انسان کے رونگٹے کھڑے کردینے کے لیے کافی ہے، اللہ کی قسم! اس کی اس خبیث حرکت پرہمیں متحدہوناچاہیےاوردینی حمیت اورغیرت کامظاہرہ کرناچاہیے اوراس کےخلاف ہرطرح سےآوازبلند کرنی چاہیےاوراس کی حرکت خبیثہ کوعام کیاجائے تاکہ اس کاسدباب ہوسکے۔
تفسیرابن عباس
سوال:سیدناابن عباس رضی اللہ عنہ سےایک تفسیرمنسوب ہے جوکہ تفسیرابن عباس کےنام سےمشہورہےاس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟
الجواب بعون الوھاب:تفسیرابن عباس کی حقیقت یہ ہے کہ اس کی سندسلسلۃ الکذب ہے اس کی سند میں ایک راوی محمدبن مروان السدی ہے جو کہ متہم بالکذب راوی ہےاوریہ سدی محمدبن السائب الکلبی سےروایت بیان کرتا ہےاوریہ بھی رافضی اورمتہم بالکذب ہےاس طرح کلبی ابوصالح باذام سےروایت بیان کرتا ہے اوریہ بھی متروک راوی ہے۔
علاوہ ازیں محدثین کرام رحمہم اللہ کی تصریحات کےمطابق باذام نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سےکچھ نہیں سنا لہٰذا یہ سند بےکار اور داھی تباہی ہے اس لیے اس سےوہی شخص استدلال لےگاجسےعلم کاکچھ حصہ بھی نہیں ملا۔