کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 54
میں سامنے والے کی رائے حق بجانب ہوتی توبڑی فراخدلی اورخندہ پیشانی سے قبول فرماتےجیسے تعویذ کا مسئلہ ابتدامیں آپ آیت قرآنی کے تعویذ کے قائل اورفاعل تھے لیکن بعد میں آپ نے رجوع فرمالیااوربقول فضیلۃ الشیخ اراشادالحق اثری حفظہ اللہ حتی کہ پانی پر دم کرنا بھی آخری عمر میں انھوں نے چھوڑ دیا کہ اس میں نفخ فی الماء پایاجاتا ہے۔’’مجلہ بحرالعلوم محدث العصر نمبرطبع اولی ص١٥٢‘‘اس رجوع سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شاہ صاحب رحمہ اللہ ہمیشہ ہمیشہ حق بجانب رہے۔اسی چیز نے بندہ ناچیز کو ان فتاوی کو جمع کرنے کا شوق پیدا کیا جس کا عملی نمونہ آپ کے سامنے موجود ہے۔
شاہ صاحب رحمہ اللہ کے فتاوی کی اقسام :
شاہ صاحب رحمہ اللہ کے فتاوی ہم کومختلف جگہوں سے ملے ہیں۔اکثر شاہ صاحب کی لائبریری یا اولادیااحفادسے،دوسرے آپ کے دوست واحباب سے،تیسرے آپ کےخطوط ومکتوبات سے یا مختلف کتب سے یعنی ہم شاہ صاحب رحمہ اللہ کے فتاوی کو ٣حصوں میں تقسیم کرسکتے ہیں۔
(١) وہ فتاوی جو’’مکتبہ پیر آف جھنڈو‘‘سےباقاعدہ جاری کیے گئے،لوگ آپ کے پاس آتے اورلےکرجاتےجن میں اکثر کی نقل موجود تھی۔
(٢)وہ فتاوی جوآپ نے اپنے تلامذہ دوست احباب کوبذریعہ پوسٹ ارسال کیے ان میں خصوصا ضلع تھرپارکرکےعظیم انسان اورادیب پروفیسرمولانابخش محمدی صاحب حفظہ اللہ جنھوں نے آپ کے ہر فتاوی کو سنبھال کرمحفوظ رکھااوراس کو اردوقالب میں ڈھال کرمختلف رسائل میں ارسال فرمایا،ہم نے پروفیسر صاحب سے تمام وہ فتاوی کی فوٹو نقل کرکے اس علمی مجموعہ میں جمع کردیے ہیں اوراسی طرح شاہ صاحب رحمہ اللہ کے فتاوی کا کچھ حصہ مولانا اللہ بخش تونیہ صاحب رحمہ اللہ کے فرزند مولاناعبدالغنی صاحب سے ملاہے۔
(٣)جماعتی مؤقررسائل میں بھی آپ کے کئی فتاوی طبع ہوچکے تھے ان کو جمع کیا اورتکرارکو