کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 530
أُو۟لَـٰٓئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْـُٔولًا﴾ (الاسراء:٣٦)
’’اورجس چیز کا تجھے علم نہ ہواس کے پیچھے مت پڑبلاشبہ کان، آنکھ اوردل ان سب کے بارے میں پوچھاجائےگا۔ ‘‘
بہرحال آپ کے سوال کاجواب راقم الحروف نے اپنے قصورعلم کے اعتراف کےباوجودجتنارب کریم نے سمجھایاعرض رکھ دیاہے۔ اس سےبڑھ کرآپ ہی سوچیں کہ میں اس میں کتنا کامیاب ہوں۔
میرے لیے کوئی دوسری خدمت ہوتوحاضر ہوں۔
تاریخ اسلام
سوال:اس وقت کتب تاریخ میں سےاردوزبان میں صحیح اورتحقیقی انداز میں مستند اورسلیس تاریخ اسلام کی کون سی کتاب ہے جوکم علم اورعام آدمی کے بھی کام آسکے؟بینوا بالدلیل وتوجرواعندالجلیل العاجر!
الجواب بعون الوھاب:کتب تاریخ میں اردوزبان میں اب تک توکوئی بھی کتاب باسنددیکھنے میں نہیں آئی، مگرویسےمولانااکبرشاہ نجیب آبادی کی کتاب بنام تاریخ اسلام جوتین جلدوں میں ہےکسی حدتک دیکھنے کے قابل ہے، فی الحال اسی کامطالعہ کیاجائے، اگرمزیدتحقیق کی طلب ہوتوعربی کتب کی مراجعت کے سواکوئی اورصورت نہیں۔
تقلیدکاحکم
سوال:کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چاراماموں کی تقلید کرنا فرض یا واجب ہے یا نہیں؟بینوا بالدلیل
الجواب بعون الوھاب:تقلیداہل اصول نے جومعنی کی ہے وہ یہ ہے کہ کسی کی بات کوبغیردلیل کےلےلینااوراس کی اتباع کرنایہ تقلیدکہلاتی ہے۔ یہ واجب وفرض توکیا