کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 524
وابن جابرثقه مامون يجمع حديثه وابن تميم ضعيف.))
اس عبارت سے بھی معلوم ہوا کہ عبدالرحمٰن بن یزید کو ابن جابرسمجھنے میں غلطی ابواسامہ نےکی ہے نہ کہ حسین جعفی نے کی ہے۔
(3):......امام ابوداؤد السنن میں فرماتے ہیں کہ(ابن تمیم)متروک الحدیث ہے:
((حدث عنه ابواسامة وغلط في اسمه قال حدثناعبدالرحمن بن يزيد بن جابرالشامي وكل ماجاءعن ابي اسامة عن عبدالرحمن بن يزيد فانما هو ابن تميم.))
امام ابوداؤدرحمۃ اللہ علیہ کی عبارت بھی صاف بتاررہی ہے کہ ابن جابرکے متعلق غلطی ابواسامہ سےہوئی ہے اورجب بھی عبدالرحمٰن بن یزیدسےروایت کرتا ہے تووہ ابن تمیم متروک ہی ہوتاہےلیکن امام ابوداؤدنے بھی غلطی کرنے والوں میں حسین جعفی کانام شامل نہیں کیا ہے۔
بہرحال ابن جابرسےسماع کاانکاراکثرائمہ حدیث نے ابواسامہ کے لیے کیا ہے۔
حسین جعفی کے لیے رجال کی کتب تہذیب التہذیب للحافظ ابن حجرؒوتہذیب الکمال للحافظ ابی الحجاج المزی میں عبدالرحمن بن یزیدبن جابرکے تلامذہ میں حسین بن علی جعفی کانام جزم کےساتھ استعمال کیا ہے اورحسین کے اساتذہ میں ابن جابرکا نام بھی ’’تہذیب الکمال‘‘للمزی میں موجود ہے ۔ حافظ مزی عبدالرحمٰن بن یزیدبن جابرکے متعلق فرماتے ہیں:
((روي عنه حسين بن علي الجعفي و ابو اسامة حماد بن اسامة ان كان محفوظا.))
اس عبارت سے محفوظ ہوا کہ حافظ مزی حسین کی روایت ابن جابرکے متعلق جزم کےساتھ کہی ہے لیکن حمادبن اسامہ(ابواسامہ)کےمتعلق شک ظاہرکیا ہے ، اس لیے فرمایاکہ:
((ان كان محفوظا.))
اس طرح ابن القیم’’جلاءالافهام‘‘میں امام دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ سےنقل کرتے ہیں کہ