کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 515
مجلس شوریٰ
سوال:مجلس شوری کےمتعلق بحث کریں؟بینواوتوجرو!
الجواب بعون الوھاب:قرآن کریم میں ہے:
﴿وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ﴾ (الشوري:٣٨)
’’وہ اپنے کام باہم مشورے(سےچلاتے)ہیں۔ ‘‘
لہٰذا خلیفہ کودینی ودنیاوی امورمیں مشورہ توبہرحال لیناہے۔ لیکن اس مشورے کےمتعلق وہ پابندنہیں ہے کہ بعینہ اس مشورے کی پابندی کرےبلکہ خلیفہ اپنے صوابدیدکےمطابق عمل کرسکتا ہے۔ مگراس شرط کے ساتھ کہ وہ دین دارہواورشریعت کاپابندہوخواہش نفسانی کاپیروکارنہ ہواورمجلس شوری کواپنے دلائل کےساتھ اپنی بات پرقائل کرسکے، محض قابض اورزبردستی حکومت پرقبضہ کرکے شریعت سےانحرافی کرنے والانہ ہو۔ قرآن میں ہے:
﴿وَشَاوِرْهُمْ فِى ٱلْأَمْرِ ۖ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يُحِبُّ ٱلْمُتَوَكِّلِينَ﴾ (الاعمران:١٥٩)
’’یعنی ان سےمشورہ ضرورلےتاکہ ہربات ہرپہلوسےواضح ہوجائے پھرتیراخیال اورعزم میں جس بات پرمحکم ہوجائے تواس پر اللہ پربھروسہ کرتے ہوئے عمل کردے۔‘‘ و اللّٰہ اعلم بالصواب
گنجاہونا
سوال:سنن ابن ماجہ میں باب الخوارج کے تحت ایک حدیث ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان (خوارج)کی نشانی پورے بال منڈواتے ہیں کیا اس سےبالوں (سروغیرہ)کےمنڈوانے کی منع معلوم نہیں ہوتی؟
الجواب بعون الوھاب:اس حدیث سےسرکےبال پورےمنڈوانے کی منع معلوم