کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 508
خریدوفروخت نہیں ہواکرتی۔ گذشتہ زمانوں میں بھی مشرکین جانوروں کو بتوں کے نام کرکے ان کوآزادکرکے چھوڑدیتے تھے یاپھرآستانوں پرجاکرذبح کرتےتھےاس سے معلوم ہواکہ مذکورہ بایع شخص کا مال اگرمنذورلغیراللہ ہوتاتووہ مال ضرورکسی جگہ قبر، قبے وغیرہ کے پاس پہنچایاجاتااوراس کےبیچنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتاباقی مشرک سے منذورلغیراللہ کیاہوامال خریدنابالکل ناجائز ہےہاں ان سےذاتی طورپرجوان کا ذاتی مال ہواس کی خریدوفروخت جائز ہے۔ جیساکہ احادیث مبارکہ میں مذکورہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین مال اورمختلف چیزیں مشرکین سےخریدکرتے تھے۔ هذا ماعندي والعلم عندربي.