کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 50
اورمولانا عبدالرزاق عنایت پوری اہل حدیث رسائل جن میں باقاعدگی سے قارئین کےسوالوں کے جواب دیے جاتے ہیں ان میں معروف رسائل یہ ہیں۔ صحیفہ اہل حدیث کراچی،ہفت روزہ اہل حدیث لاہور،ہفت روزہ الاعتصام لاہور، ہفت روزہ تنظیم اہل حدیث لاہور،ماہنامہ محدث لاہور،ماہنامہ تفہیم الاسلام احمد پورشرقیہ ،ماہنامہ شہادت اسلام آباد۔
ہمارے تمام مدارس اہل حدیث میں یہ اہتمام ہے کہ وہاں سے فتوی صادرکیا جاتا ہےاوران مدارس کے اصحاب علم بڑی ذمہ داری سے فتوی تحریر کرتے ہیں۔ ان مدارس میں جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ،جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ،جامعہ سلفیہ اسلام آباد،جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاون لاہور،جامعہ اہل حدیث مسجد قدس چوک دالگراں لاہور،دارالعلوم تقویۃ الاسلام لاہور،کلیہ دارالقرآن والحدیث فیصل آباد،دارالعلوم سلفیہ ستیانہ ضلع فیصل آباد،جامعہ رحمانیہ ملتان،جامعہ ستاریہ کراچی،جامعہ ابی بکرالاسلامیہ کراچی وغیرہ ۔علاوہ ازیں جماعت اہل حدیث کے مرکزی دارالعلوم، جامعہ سلفیہ حاجی آبادفیصل آباد میں باقاعدہ ایک کمیٹی قائم ہے جس کےتحت فتاوی جات جاری کیے جاتے ہیں۔ اس کمیٹی کے مفتیان کرام میں شیخ الحدیث مولاناعبدالعزیز علوی، مولانا محمدیونس بٹ اورمولانامفتی عبدالحنان زاہدکے نام نمایاں ہیں۔ اب فتاوی راشدیہ کا تعارف ملاحظہ فرمائیں۔
٣٣۔۔۔۔۔فتاوی راشدیہ
یہ فتاوی راشدیہ سیدمحب شاہ راشدی رحمہ اللہ سندھ کا راشدی خاندان کئی پشتوں سے علم وتحقیق اور مسلک اہل حدیث سے والہانہ لگاو کے باعث مرجع خلائق ہے ۔
محدث العصرپیر سیدمحب شاہ راشدی رحمہ اللہ اس خاندان کے نامورعالم دین گزرے ہیں۔وہ اپنے دورکے یگانہ عالم تھے۔دینی ودنیوی علوم سے بہر وراورتوحید وسنت کی تعلیم سے آشنا تھے۔اپنی خاندانی روایات کے امین اورعلم وتحقیق کے اعتبارسےاپنے والدگرامی حضرت مولانا پیر سیداحسان اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ کے صحیح معنوں میں جانشین تھے۔علم وتحقیق اورکتاب ان کا زندگی