کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 48
میں ان سائلین کو فتوی لکھ کر دیتے ۔حضرت شاہ صاحب نے اپنی زندگی میں سینکڑوں فتاوی لکھے جوبکھرے ہوئے ہیں۔ہمارے عزیز دوست مولانا افتخار احمد الازہری حفظہ اللہ کی کوششوں سے ان فتاوی کو جمع کیا جارہا ہے۔یہ فتاوی جو زندگی کے مختلف مسائل پر رہنمائی کرتے ہیں جماعت کا عظیم علمی اثاثہ ہیں۔ان کی اشاعت نہایت خوش آئند ہے۔یہ فتاوی عنقریب جامعہ بحرالعلوم میرپورخاص سندھ کی طرف سے اشاعت پزیرہوگا۔علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے ٨جنوری ١٩٩٦ءکووفات پائی۔ ٣۰۔۔۔۔۔فتاوی اسلامیہ مترجم مولاناعبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ کی زیر نگرانی اسلامی لٹریچرشائع کرنے والے عالمی ادارہ دارالسلام لاہور نے جہاں دیگر قرآن وحدیث کے تراجم اورشانداراسلامی کتب شائع کی ہیں وہیں لوگوں کو درپیش مسائل کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دارالسلام کی طرف سے بعض عربی فتاوی کے اردوتراجم بھی شائع کیے گئے ہیں۔ان فتاوی میں’’فتاوی اسلامیہ‘‘سعودی عرب کے جیدمفتیان کرام کے فتاوی کا مجموعہ ہے جو چارجلدوں میں ہے۔ان میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے اسلامی تعلیم کے مطابق جواب دیے گئے ہیں۔ان فتاوی کا اردوترجمہ معروف محقق،مصنف،مترجم اورمؤلف جناب مولانا محمد خالد سیف آف اسلام آباد کے شگفتہ اوررواں قلم کارہین منت ہے۔ ٣١۔۔۔۔۔فتاوی الشیخ ابن باز رحمہ اللہ ماضی قریب میں سعودی عرب میں ایک جید عالم دین فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن بازرحمہ اللہ گزرے ہیں۔وہ آنکھوں سے نابینا اوردل کے بینا تھے۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان کو قرآن وحدیث کے علم سے خوب نوازاتھااورتفقہ فی الدین کی صلاحیتیں انھیں کثرت سے ودیعت فرمائی تھیں۔وہ اپنے دور میں سعودی عرب کے مفتی اعظم تھے۔لوگ اپنے مسائل