کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 47
ان فتاوی میں سوال وجواب کی صورت میں مختصرجواب مرقوم ہیں۔اسے دارالقرآن والسنہ٥٣۔لارنس روڈ لاہورکی طرف سے شائع کیا گیا ہے۔ ٢٨۔۔۔۔۔فتاوی مولانا عبدالمجید خادم مولانا عبدالمجید خادم سوہدروی رحمہ اللہ اپنے کام اورنام سے جماعت اہل حدیث میں معروف ومشہور ہیں۔انھوں نے جہاں طب اوردینی علوم وفنون پر بہت سی کتابیں لکھیں وہیں کئی رسائل بھی جاری کیے۔مولانا خادم مرحوم اپنے ان رسائل ‘‘مسلمان’’اور‘‘اہل حدیث’’سوہدرہ میں قارئین کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی لکھتے تھے اورانھوں نے اس کے لیے رسائل کے صفحات مختص کررکھے تھے۔اللہ بھلا کرے ہمارے بزرگ دوست ملک عبدالرشید عراقی صاحب کا کہ انھوں نے مولانا خادم مرحوم کے ان فتاوی کو رسائل سےنکال کرمرتب کیا اوراس پر ایک جامع مقدمہ لکھ کرمولانا مرحوم کے ورثاء مولانا نعمان فاروقی کے حوالے کردیا۔مولانا خادم مرحوم کا فتاوی جو کہ بہت سے مسائل کا احاطہ کیے ہوئے ہے کئی سوصفحات پر محیط ہے۔اس کی کمپوزنگ ہوچکی ہےاورعنقریب مسلم پبلی کیشنز لاہور کی طرف سے اشاعت پذیر ہوگا۔ ٢٩۔۔۔۔فتاوی علامہ سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ سرزمین سندھ کے عظیم عالم دین اورراشدی خاندان کے گل سرسبدحضرت مولاناسید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ اپنے دورکےفقید المثال عالم دین تھے۔ان کا علم پختہ،عمل کتاب وسنت کے مطابق اورفکرمحدثین کرام سے ہم آہنگ تھی۔انھوں نے اپنی زندگی کے لیل ونہار کتاب وسنت کے پرچاراورمسلک اہل حدیث کی ترویج میں بسرکیے۔وہ اپنے علم وعمل کے اعتبار سے مرجع خلائق تھے ۔لوگ دوردورسےحضرت شاہ صاحب کی خدمت عالیہ میں حاضر ہوکراپنے مسائل کا حل طلب کرتے اورحضرت شاہ صاحب قرآن وسنت کی روشنی