کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 459
خرچہ وغیرہ بھی دیتا ہے کیا شریعت کے مطابق یہ طلاق ہوئی یا نہیں؟
الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہئے کہ طلاق واقع نہیں ہوگی کیونکہ حدیث میں ہے:
((عن علی ان رسول اللّٰہ صلي اللّٰہ عليه وسلم قال رفع القلم عن الثلاثة عن النائم حتي يستيقظ وعن الصبي حتي يشب وعن المعتوة حتي يعقل.)) [1]
اس سےثابت ہوا کہ یہ طلاق واقع نہیں ہوگی اورکئی وجوہات ہیں مثلاً گواہ موجودنہیں ہیں اورتحریر بھی خاوند کی نہیں ہے۔ اس لیے خاوند کی ملکیت سے اولادکی موجودگی میں اس کوآٹھواں حصہ ملے گا۔ هذا ماعندي و اللّٰہ اعلم عندربی.
فرضی طلاق نامہ
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ جاوید اختربن دین محمد آف لاڑکانہ شہرکانکاح مسمات ناہیداختربنت ڈاکٹرشبیراحمد پٹھان کے ساتھ ہوا جس سےایک بیٹی بھی پیدا ہوئی ہے ان کی شادی کو تین سال اورایک مہینا ہوا ہے چنددن قبل جاوید اخترراہونے کسی عرض نویس کو اپنی طبع کے متعلق بتایاجس نے ایک طلاق نامہ بناکرطلاق دینے والے اورگواہوں کے نام اورفرضی دستخط کرکے ناہیداخترکو پہنچائے ، اس جوڑےکوایک ڈیڑھ سالہ لڑکی ہے جو اپنے گھرآتی رہتی ہے جس سےمعلوم ہوتا ہے طرفین راضی ہیں اور شکوہ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ آپ سے یہ جواب طلب ہے کہ کیا فرضی طلاق نامہ کوئی درجہ رکھتا ہے جس کا خاوند کو کوئی وہم وگمان نہ تھااورنہ ہے ۔ برائے مہربانی حقیقت حال مطابق فیصلہ سنائیں گے؟(سائل محمد علی بن حاجی محمد اسماعیل ڈیرو)
الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہئے کہ جب خاوند انکاری ہے کہ میں نے
[1] سنن ترمذي، كتاب الحدود، باب ماجاءفيمن لايهب عليه،رقم الحديث:١٤٢٣.