کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 446
کی وفات تک یہی پانچ مرتبہ دودھ پینے سےحرمت ثابت ہونے کاحکم قرآن سےپڑھاجاتا رہا ہے۔ ‘‘ جبکہ دوسری جگہ فرمایاہے: ((لاتحرم المصة والمصتان.)) [1] ’’یعنی ایک باریادوباردودھ چوسنے سےرضاعت ثابت نہیں ہوتی۔ ‘‘ توان احادیث صحیحہ کو چھوڑ کراگرعقلی بات پر چلاجائے گاتووہ بات گمراہی کے گڑھےمیں گرائے گی۔ اگراس طرح کی بات ہوتی تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضرورہمیں سکھاتے جب کہ ہمیں حکم ہے کہ: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّ‌سُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۖ إِنَّ اللّٰهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ (الحشر:٧) ’’جوکچھ تمہیں رسول دیں اسے لواورجس سے تمھیں وہ منع کریں اس سےرک جاواوراللہ سے ڈرتے رہوبےشک اللہ تعالیٰ سخت عذاب والاہے۔ ‘‘ هذا ماعندي والعلم بالصواب بالغ کانابالغ سےنکاح سوال:کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نےاپنی بیٹی کا نکاح صغرسنی میں کیااس کا والد فوت ہوگیابعدازبلوغت یہ لڑکی اپنا خاوندقبول نہیں کرتی اب بتائیں کہ یہ نکاح برقراررہےگایا نہیں؟بینواوتوجروا! الجواب بعون الوھاب:معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ نکاح برقرارنہیں رہے گا، کیونکہ اب جب کہ لڑکی بالغہ ہوگئی ہے تواس کو اختیارحاصل ہے قبل ازبلوغت کے نکاح کو برقراررکھے یاردکردےجس طرح حدیث شریف میں ہے:
[1] صحيح مسلم:رقم الحديث:٠ ٣٥٩.