کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 430
الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہئےکہ درمحمدکاسومعکی بیوی سےنکاح نہیں ہوگااس کےدوسبب ہیں۔ (١)۔ ۔ ۔ نکاح پرنکاح جائزنہیں ہے۔ جب پہلاخاوندطلاق دےگاپھرنکاح جائزہوگا۔ (٢)۔ ۔ ۔ یہ بھی پتہ نہیں کہ سومعکی بیوی کی والدہ سےاس نےنکاح کیاہےیانہیں۔ اس کی بیوی اس پرحرام ہےاگرنکاح نہیں بھی کیاہےتوبھی سومعکی منکوحہ سےاس کانکاح نہیں ہوگااوردوسری بات کہ ایسی حرکت اللہ تعالیٰ کےغضب کودعوت دینےکےمترادف ہےکہ کوئی بیٹھاکسی عورت سےزناکرےاورپھراس کی بیٹی کےساتھ نکاح کرناچاہتاہے۔ هذاماعندي و اللّٰہ اعلم بالصواب دوکزن عورتیں اورایک مرد سوال:کیا فرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ دوکزن عورتیں ایک مردکےنکاح میں رہ سکتی ہیں یانہیں؟ الجواب بعون الوھاب:معلوم ہوناچاہیےکہ اگرکوئی مانع موجودنہیں ہےتودوکزن عورتیں ایک مردکےنکاح میں رہ سکتی ہیں اورنکاح میں رکھناجائزہے۔ هذاماعندي و اللّٰہ اعلم بالصواب۔ قرآن پاک سےنکاح سوال:کچھ لوگوں میں یہ مروج ہےکہ اپنی بیٹیوں کوبغیرشادی کےبٹھادیتےہیں اوران کارشتہ کسی شخص کودینےکےلیےتیارنہیں ہوتےبلکہ کہتےہیں کہ ہماراکوئی بھی ثانی اورہم پلہ نہیں ہے۔ لہٰذاوہ اپنی لڑکیوں کانکاح کسی شخص سےکرنےکےبجائےقرآن پاک سےکردیتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےاپناحق معاف کروادیاہےاب ہم پرکوئی حق نہیں۔ کیاان کایہ طرزعمل درست ہے؟