کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 43
احکام مسجد،نمازکے مسائل ،جمعہ کے مسائل،صلوۃ جنازہ،ایصال ثواب کی بدعات،احکام رمضان ،مسائل عیدین،قرآن حکیم سےمتعلق مسائل،مسائل زکوۃ،مسائل حج،جہاد،احکام طلاق،مسنون کام،بدعت کے مختلف روپ،عورتوں کے متفرق مسائل ،حرام اشیاءگانابجانا،سود کی حرمت ،مختلف فرقے،جدیدمسائل،متفرق مسائل۔فتاوی صراط مستقیم جہاں یورپ کے لوگوں کی راہنمائی دیتا ہے وہیں دوسرے لوگوں کے لیے بھی بڑا مفید ہے۔اسلوب بھی بہت عمدہ ہے اورقلم کی زبان بھی صاف ہے۔مولانا محمودمیرپوری نے بیالیس سال کی عمر میں١٩اکتوبر١٩٨٨ء کو ایک ٹریفک حادثے میں لندن میں وفات پائی۔
٢٢۔۔۔۔۔فتاوی دین الخالص
فضیلۃ الشیخ ابومحمد امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ سلفی فکررکھنے والے جید عالم دین ہیں۔وہ ایک طویل عرصے سے مدرسہ تعلیم القرآن والسنہ مسجدحمزہ(رضی اللہ عنہ)پشاورمیں دروس وتدریس کی مسندسجائے ہوئے ہیں۔ان کا لکھنے پڑھنے کا ذوق بہت عمدہ ہے۔انھوں نے ١۰جلدوں پر مشتمل فتاوی’’الدین الخالص‘‘عربی زبان میں مرتب کیا اوریہ شائع شدہ ہے۔اس فتاوی میں شیخ امین اللہ صاحب نے احکام کے ساتھ ساتھ عقیدہ ،توحید ،سنت ،حدیث، تفسیر،معرفتہ فرق اوراہم جدیدو نادرمسائل پر تفصیلی فتوے لکھے ہیں اورکوشش کی ہے کہ ان تمام مسائل کو وضاحت سے بیان کردیا جائے جن مسائل کی ایک مسلمان کو ضرورت پڑتی ہے۔اس ضخیم فتاوی کی جلداول کا اردو ترجمہ مولانا عبدالقیوم کے رواں قلم سے ہوچکا اوراسے مکتبہ محمدیہ منگل مارکیٹ پشاورنے شائع بھی کردیا ہے۔ جلداول کا اردو ترجمہ کتاب العقائد اورکتاب الطہارۃ کےمسائل پر مشتمل ہےاور٤٥٢صفحات پر محیط ہے۔
٢٣۔۔۔۔۔فتاوی مولانا عبدالقادرعارفی حصاروی
حضرت مولانا عبدالقادرعارف حصاروی رحمہ اللہ اپنے علم اورتحقیق کے اعتبارسےاونچے