کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 427
جائے گی۔ هذا ماعندي والعلم عند ربي! ولایت کا حکم سوال:کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ شمیم نے اپنے بیٹے کواجازت دی کہ وہ اپنی بہن کی شادی کروائےپھربیٹے حاجی قاسم نے شادی کروائی توشمیم نےکہا کہ میں لڑکی نہیں دوں گااب بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق باپ کی اجازت پربیٹابہن کا نکاح کرواسکتا ہے یانہیں؟بینواوتوجروا! الجواب بعون الوھاب:معلوم ہونا چاہئے کہ جب باپ نے اپنے بیٹے کواجازت دے دی اوربیٹے نے بہن کی منگنی بھی کردی اوراب باپ شادی (نکاح)کی اجازت نہیں دیتا تویہ سراسرغلط ہے۔ جب ایک مرتبہ بیٹے کواس نے اجازت دی تویہ نکاح جائز ہے۔ اورنکاح ہوگیا۔ هذا ماعندي والعلم عندربي! اقرب الی الولایۃ سوال:کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں مسمات بوڑھی بنت سوزل خان عاقلہ بالغہ، میراوالدفوت ہوگیا ہےجس نے اپنی زندگی میں میری منگنی بنام محمدصالح کے ساتھ کی جس پر میں اورمیری والدہ راضی ہیں۔ اب میراچچامیری شادی دوسری جگہ کرنا چاہتا ہے جونہ صرف میری مرضی کے خلاف ہے بلکہ باعث تکلیف ونقصان ہے۔ اب عرض یہ ہے کہ اس صورت میں میرے نکاح کا ولی وارث میراچچاسہراب خان ہوگایاکسی دوسرے نانایاماماکو حق ولایت حاصل ہوگا؟ الجواب بعون الوھاب:معلوم ہونا چاہئے کہ اگرکسی عورت کا ولی عورت کی مخالفت کرکے اس کانکاح روکے یا معقول جگہ نکاح نہ کرنے دے تواس صورت میں عورت کسی بھی مردکواپنا ولی مقررکرسکتی ہے۔