کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 42
٢۰١۰ءمیں کی گئی تھی۔
٢١۔۔۔۔۔فتاوی صراط مستقیم
علامہ محمود احمد میرپوری رحمہ اللہ سرزمین پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامورعالم دین تھے۔انھوں نے جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سےدرس نظامی کی تعلیم مکمل کی اورپھر جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سعودی عرب سے سندفراغت حاصل کی ۔ان کی قابلیت اوردینی استعدادکےباعث حکومت سعودیہ نے ان کو برطانیہ میں مبعوث کردیا۔آپ نے یورپ کے صنم کدہ ظلمت میں توحید وسنت کا خوب پرچارکیا۔ان کے کارموں میں وہاں مرکزی جمعیت اہل حدیث کی تشکیل اورماہنامہ صراط مستقیم کا اجراء تھا۔علامہ میرپوری نے یورپ کی فضاوں میں پروان چڑھنے والی مسلمانوں کی نئی نسل کی تعلیم وتربیت اورغیر مسلمو ں کو راہ ہدایت پر لانے کے لیےایک انگریزی ماہنامہ’’دی اسٹریٹ پاتھ‘‘جاری کیا اورآپ ان دونوں رسالوں کے مدیرمسئول تھے۔مولانا میرپوری وسیع النظر عالم تھے اورحالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے تھے۔یورپ کے حالات ،وہاں کی تہذیب وثقافت اورضروریات سے خوب آگاہ تھے۔انھوں نےاپنے مجلے ماہنامہ ’’صراط مستقیم‘‘میں سوال وجواب کے انداز میں روزانہ پیش آنے والے فقہی مسائل کے لیے بھی صفحات مخصوص کررکھے تھے۔لوگ ان سے حالات کے مطابق جو سوالات پوچھتے تھے،ان کا وہ قرآن وسنت کی روشنی میں تفصیل سے جواب دیتے تھے ۔مولانا میرپوری مرحوم کے یہ فتاوی ان کی وفات کے بعد’’فتاوی صراط مستقیم‘‘کے نام سے شائع ہوئےاورانھیں ان کے دوست اوریورپ میں خاص دست راست مولانا ثناءاللہ سیالکوٹی حفظہ اللہ نے مرتب کیا۔’’فتاوی صراط مستقیم‘‘کےصفحات کی تعداد٥٧۰ہے اوریہ متعددبارمکتبہ قدوسیہ رحمان مارکیٹ غزنی سٹریٹ اردوبازارلاہور کی طرف سے شائع ہوچکا ہے۔اس فتاوی میں شامل مسائل کے چند بڑے بڑے عنوان یہ ہیں۔عمل،ایمان اورعقائد،قبولیت عمل کی شرائط، دعامیں واسطے یاوسیلے کی شرعی حیثیت، رسالت،مسائل وضو،جرابوں پرمسح،تیمم کابیان،