کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 41
درجے شغف ہے۔ ان کی علمی وتحقیقی سرگرمیوں کا محورصحیح اسلامی تعلیم کا پرچار،احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تحقیق ودفاع اورمسلک اہل حدیث پراغیارکے اعتراضات کے جواب دیناہے۔اپنے اس مشن میں مولاناخاصے سرگرم اورمتحرک دکھائی دیتے ہیں اوراس سلسلے میں انھوں نے مسلک اہل حدیث کے دفاع اورحدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت وتائید میں قابل تحسین کام کیا ہے۔ مولانا زبیر علی زئی صاحب کا مطالعہ وسعت پذیرہے۔رجال حدیث کےبارے میں ان کی معلومات قابل رشک اوروہ اس فن کی باریکیوں سے بخوبی واقف ہیں۔بلاشبہ وہ دورحاضر کے عظیم محقق اورمحدث ہیں۔ان کے علمی وتحقیقی کارناموں میں ان کا تحریرفرمودہ ’’فتاوی علمیہ المعروف توضیح الکلام‘‘خاص اہمیت رکھتا ہے۔یہ وہ فتاوی ہیں جو محترم زبیر صاحب نے مختلف اووارمیں ماہنامہ شہادت اسلام آباد،ماہنامہ الحدیث حضرواوردیگرجماعتی رسائل میں لکھے تھے۔اس فتاوی کی پہلی جلد٦٩٥صفحات پر مشتمل ہے۔اس میں کتاب العقائد(توحید وسنت کے مسائل )طہارت کے مسائل،مساجد کا بیان ،نماز کے مسائل ،جمعہ کا بیان ،عیدین کا بیان،دعاواذکاراورفضائل کا بیان،کتاب الجنائز، اصول تخریج اورتحقیق روایات اورمتفرق مسائل پر فتاوی درج ہیں۔دوسری جلد ٥٩٢صفحات پرمشتمل ہے۔اس جلد میں توحید وسنت کے مسائل ،نماز،روزہ ،اعتکاف،عشروزکوۃ ،حج وعمرہ ،قربانی وعقیقہ،نکاح،طلاق،رضاعت،فضائل ومناقب،قرآن کے مسائل،اصول ،ضوابط وتذکرہ الراوی اوردیگر متفرق مسائل پر دادتحقیق دی گئی ہے اورصحیح معنوں میں فتوی نویسی کا حق اداکیا ہے۔ہرفتوے میں قرآن وسنت کی نصوص کو ملحوظ رکھا گیا ہے اوراسی اساس پر فتوی صادرکیا گیا ہے۔’’فتاوی علمیہ‘‘عام عوام کے ساتھ ساتھ طبقہ علماء کے لیے بھی مفید اورخاصے کی چیز ہے۔مکتبہ اسلامیہ غزنی سٹریٹ اردوبازارلاہورکی طرف سے اسے شائع کیا گیا ہے۔مکتبہ اسلامیہ کے مدیر مولانا محمد سرورعاصم حفظہ اللہ نے دورحاضر کے تقاضوں کے عین مطابق اس فتاوی کی طباعت کروائی ہے اوراسے خوب صورت انداز میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا ہے ۔اب تک اس فتاوی کی دوجلدیں شائع ہوچکی ہیں۔اس فتاوی کی اشاعت مارچ