کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 408
ہے وہ ہے دوسودرہم مساوی ہیں۔ 140مثقال جوساڑھے باون تولہ بنتے ہیں۔ مطلب کہ اگرکسی کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی ہوگی تواس پر چالیسواں حصہ زکوٰۃ لگے گی وہ بنے گی اک تولہ پونے چارماشہ یایوں سمجھیں ایک تولہ چارماشہ زکوٰۃ دی جائے گی۔ اورجو اس سے اوپر ہوگی اس کی اس حساب سے زکوٰۃ نکالی جائے گی۔ اسی طرح کسی آدمی کے پا س ساڑھے باون روپیہ ہیں تواس پر بھی ایک روپیہ پانچ آنہ زکوٰۃ لگے گی کیونکہ روپیہ بھی چاندی کی ذات ہے اورساڑھے باون سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔ اگرزیادہ ہے تواوپر کے طریقے کے مطابق حساب کرکے زکوٰۃ نکالی جائے گی ۔ هذاماظهرلهذاالحقييرالفقييرالي اللّٰہ وهواعلم بالصواب......وصلي اللّٰہ علي خيرخلقه سيدنا ومرشدنا محمد واله و اصحابه اجمعين.(آمين) اوزان کاوزن سوال:مد، وسق، درہم، دینارکاانگریزی میزان کے حساب سے کتنا کتنا وزن ہے؟ الجواب بعون الوھاب:مدکامطلب پائی(یعنی تول ایک قسم کا پیمانہ )ہے ہم مدمدنی کے وزن کے متعلق کافی عرصہ سے سرگرداں تھے کہ وزن کے اعتبارسےاس میں کتنی گنجائش ہے، بعدمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بھائی بدیع الدین شاہ رحمہ اللہ ایک سال حرمین شریفین گئے وہاں سےمولوی عبدالحق صاحب بہاولپوری شیخ الحرم فی مکۃ المکرمۃ سے ایک مدکاپیمانہ لےکرآئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانہ کے مدکے پیمانے سےتقابل کرکے بنائی گئی تھی اوراس کی سند بھی انہیں مولاناموصوف سے موصول ہوئی جو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تک پہنچتی ہے پھربھائی صاحب نے اسی سےتقابل کرکے ایک اورپیمانہ بنوایااس کے بعدبھائی صاحب سےمیں نے وہ پیمانہ لےکربعینہ اسی کے وزن کے مطابق ایک پیمانہ بنوایااوربھائی صاحب سےاس کی سند بھی حاصل کی۔ فالحمد للّٰہ علي ذالك! بہرحال مدکاوزن مختلف چیزوں کامختلف ہوتا ہے۔ ہم نے وزن کیا توا س میں پانی کے