کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 402
كپاس کی زکوۃ سوال:احادیث نبوی میں ہراس چیز کانام مذکورہےجس پرزکوٰۃ فرض ہے۔ مگرکپاس(پھٹی یا روئی)کے متعلق بندہ ناچیز کی نظروں سے کچھ بھی نہیں گزراہےکیا واقعی ان پرزکوۃ نہیں ہے؟ الجواب بعون الوھاب:روئی(پھٹی)وغیرہ پرزکوۃ نہیں ہے۔ یہ میری تحقیق ہےاوراس میں میرے ساتھ کئی دوسرے محدث شامل ہیں۔ مثلاً امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ ، شعبی ، حسن بصری، حسن بن صالح رحمہم اللہ وغیرہم شامل ہیں۔ دلیل یہ ہیں: (1):......مسلم شریف کی حدیث ہے: ((ليس في مادون خمسة اوسق من تمراوجب صدقة.)) [1] ’’یعنی پانچ وسق سےکم کھجورخواہ اناج(غلہ)پرزکوۃ نہیں ہے۔ ‘‘ مسلم کی دوسری روایت میں یہ الفاظ ہیں: ((ليس في حب ولاتمرصدقة حتي يبلغ خمسة اوسق.)) [2] ’’یعنی كھجوریں اور اناج میں زکوۃ نہیں ہےجب تک وہ پانچ اوسق تک نہ پہنچ جائیں۔ ‘‘ معلوم ہوا کہ اناج اورکھجورکے علاوہ میں زکوٰۃ نہیں ہے اس سے بھی بڑھ کرصریح حدیث دوسری ہے جو کہ امام حاکم، دارقطنی اوربیہقی میں ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ اورمعاذبن جبل رضی اللہ عنہ سےمروی ہے۔ بیہقی کے مطابق اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ سندمتصل ہے کوئی بھی اتقطاع نہیں ہے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو یہ حدیث اس وقت ارشادفرمائی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو یمن کی طرف وہاں کے لوگوں کو اپنی تعلیم سکھانے کی غرض سے بھیج رہے تھے۔ (بحوالہ عون المعبودفی شرح سنن ابی داود)
[1] صحيح مسلم:كتاب الزكوة‘باب ليس في مادون خمسة اوسق صدقة’رقم الحديث:٢٢٦٣۔ [2] بحواله فتح الباري’جلد٣’صفحه٤٢’رقم الحديث:٢٢٦٨۔