کتاب: فتاویٰ راشدیہ - صفحہ 40
مولاناابوحفص عثمانی اورمولاناابوالبرکات احمد مرحوم بھی کیا کرتے تھے۔مولانامفتی عبیداللہ عفیف کے چالیس سالہ فتاوی کا مجموعہ ’’فتاوی محمدیہ‘‘کے نام سے ٢۰١١ءمیں مکتبہ قدوسیہ اردوبازارلاہورکی طرف سے شائع ہوا۔ اس کے صفحات کی تعداد٨٧٨ہے۔شروع میں مفسرقرآن حافظ صلاح الدین یوسف کا حرفے چند،مؤرخ اہل حدیث مولانامحمد اسحاق بھٹی صاحب کے قلم سےمفتی صاحب کا تعارف،مولانامبشراحمد ربانی کی طرف سے فتوی نویسی کی تاریخ اورخود مفتی صاحب کی طرف سے لکھا گیا مقدمہ اوراپنے بزرگوں کے حالات ہیں۔اس کے بعد کتاب العقائد سے فتاوی کا آغازہوتا ہےاورپھراس میں مختلف نوعیت کے مسائل پرسیکڑوں فتاوی جات قاری کی رہنمائی میں پڑھنے کو ملتے ہیں۔فتاوی محمدیہ دورحاضر میں ایک علمی و تحقیقی دستاویز ہے۔
١٩۔۔۔۔۔۔فتاوی ثنائیہ مدنیہ
شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظ اللہ کے فتاوی ایک طویل عرصے سے ہفت روزہ الاعتصام لاہوراورماہنامہ محدث لاہورمیں اشاعت پذیرہورہے ہیں۔حافظ صاحب فتوی نویسی میں بڑے ماہر ومشاّق ہیں۔ ان کے فتاوی علمی وتحقیقی ہوتے ہیں اوروہ بڑی محنت سےمرتب کرتے ہیں۔ان کے فتاوی کی پہلی جلد العقائدکے عنوان سے٨٨٦صفحات پر محیط ہے جوشائع ہوچکی ہے اورباقی فتاوی کی ترتیب وتہذیب اورتخریج کاکام جاری ہے۔
حافظ ثناء اللہ صاحب کے فتاوی جدید وقدیم مسائل کا احاطہ کرتے ہیں۔ان فتاوی کی جمع وترتیب اورتبویب کا کام حافظ عبدالشکورمدنی بن حافظ علم الدین نے انجام دیا ہے۔فتاوی ثنائیہ مدنیہ کی جلد اول دارالارشادB/214سبزہ زارسکیم لاہورکی طرف سے شائع کی گئی ہے۔
٢۰۔۔۔۔۔۔فتاوی علمیہ المعروف توضیح الکلام
حضرت مولانا حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ عصر رواں کے معروف عالم دین ،محقق اورمصنف ہیں۔انھیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سےوالہانہ لگاواورحدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حد